• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

جاپان میں 7.0 شدت کا زلزلہ

شائع April 15, 2016

ٹوکیو: امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جنوبی جاپان میں 7.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی جاپان میں 6.5 شدت کے زلزلے کے باعث 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: جاپان میں شدید زلزلہ، 9 افراد ہلاک

جمعے کے روز آنے والے زلزلے کے بعد جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے مغربی ساحل پر واقع کیوشو جزیرے کے لیے سونامی وارننگ جاری کی تاہم بعد میں اسے واپس لے لیا گیا۔

جزیرے پر جمعرات کے روز آنے والے زلزلے کے باعث سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق ایک میٹر بلند لہریں جاپان کے سمندروں پر پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان، دنیا میں سب سے زلزلوں کے فعال ممالک میں سے ایک ہے اور دنیا کے کئی خطوں اور ممالک میں آنے والے زلزلوں میں 20 فیصد زلزلے صرف جاپان میں آتے ہیں۔

مارچ 2011 میں شمال مشرقی جاپان میں 9 کی شدت کے زلزلے اور پھر سونامی کے باعث 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاپتہ ہو گئے تھے، جبکہ اس سے فوکوشیما جوہری پلانٹ بھی بُری طرح متاثر ہوا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024