• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وقار، انضمام کو چیف سلیکٹر بنانے کے حامی

شائع April 15, 2016
وقار نے انکشاف کیا کہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے انضمام الحق کو عہدہ سونپنے کی تجویز پیش کی تھی۔ فوٹو اے ایف پی
وقار نے انکشاف کیا کہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے انضمام الحق کو عہدہ سونپنے کی تجویز پیش کی تھی۔ فوٹو اے ایف پی

عظیم فاسٹ باؤلر اور قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے پاکستان کرکٹ(پی سی بی) کی جانب سے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ےجا جبکہ سلیکشن کمیٹی کو بھی فارغ کردیا گیا تھا۔

حال ہی میں ہونے والی پیشرفت کے مطابق پاکستان کرکٹ بورد نے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لیے سابق عظیم بلے باز انضمام الحق سے رابطہ کیا ہے جسے وقار یونس نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد ان کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں سے ایک تھی۔

جمعے کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وقار نے انضمام کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ انضمام چیف سلیکٹر کے عہدے پر آ رہے ہیں جو ایک اچھی خبر ہے۔ مجھے خوشی ہے پی سی بی نے 2015 ورلڈ کپ کے بعد میری جانب سے دی گئی تجاویز کو سننا شروع کردیا ہے۔

افغانستان کے ہیڈ کوچ انضمام کا افغانستان کرکت بورڈ سے دو سالہ معاہدہ ہے جو 2017 میں ختم ہو گا تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان بورڈ کی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں لیکن ابھی تک یہ بات غیر واضح ہے کہ آیا وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کھیل پیش کرنے والی افغان ٹیم کی کوچنگ چھوڑیں گے یا نہیں۔

کچھ رپورٹس کے مطابق انضمام کو عبوری ہیڈ کوچ کے عہدے کی بھی پیشکش کی گئی ہے جبکہ چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے راشد لطیف سے رابطہ کیا گیا ہے۔

تاہم وقار یونس نے عبوری ہیڈ کوچ کے عہدے کو بےوقوفی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبوری کوچ کی تقرری پر غور ایک خراب فیصلہ ہے۔ دورہ انگلینڈ سے پہلے ابھی بھی بہت وقت ہے۔ مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے نظریے کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024