• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

راجن پور آپریشن میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

شائع April 13, 2016

لاہور: صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جاری مشترکہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 'چھوٹو گینگ' سے ہونے والے مسلح مقابلے میں 3 پولیس اہلکار کانسٹیبل قاضی عبید، کانسٹیبل امان اللہ اور کانسٹیبل اجمل ہلاک جبکہ 4 پولیس اہلکار کانسٹیبل حق نواز، ایاز، سعید اور آفتاب زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے ڈیرہ اسمائیل (ڈی جی) خان کے ریجنل پولیس آفیسر ا(ٓر پی او) کو زخمی پولیس اہلکاروں کو شیخ زید ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانےکی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ پولیس اور فورسز نے 5 اپریل کو راجن پور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

مزید پڑھیں: راجن پور میں گینگسٹرز کے خلاف فضائی کارروائی

پولیس نے بدھ کے روز چھوٹو گینگ اور اس کے ساتھی گروپس کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کی، جس پر جرائم پیشہ عناصر نے فورسز پر فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں چھوٹو گینگ کا اہم کمانڈر پہلوان عرف پالو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے متعدد ساتھی زخمی بھی ہوئے۔

اس سے قبل فورسز کے ساتھ مسلح مقابلے میں گینگ کا اہم کمانڈر علی گل بازیگر اور اس کا بھائی پنڈٰی ہلاک ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ علی گل بازیگر سنگین نوعیت کے 19 مقدمات میں مطلوب تھا، جس میں قتل، ڈکیتی، اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب میں فوج کی معاونت سے آپریشن جاری

اس کے علاوہ وہ ڈیرہ اسمائیل خان کے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق رسول کے اغوا سمیت 2013 میں درجنوں افراد کے اغوا میں بھی ملوث تھا۔

اس کے علاوہ ملزم پولیس کی مطلوب مجرموں کی اس فہرست میں شامل تھا، جن کے سر کی قیمت حکومت نے مقرر کررکھی تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز راجن پور کے دریا کنارے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ راجن پور کے جس علاقے میں فورسز نے فضائی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اس کے اطراف میں 10 کلومیٹر کا علاقہ پانی پر مشتمل ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں بھی 'رینجرز آپریشن' شروع کرنے پر غور

راجن پور پولیس نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس مشتاق احمد سکھیرا سے درخواست کی تھی کہ انھیں فضائی کارروائی کے لیے 2 فوجی ہیلی کاپٹرز فراہم کیے جائیں۔

فورسز کی جانب سے ملزمان کو فضائی کارروائی سے قبل ہتھیار ڈالنے کی بھی پیشکش کی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmaq Apr 14, 2016 11:21am
who is to be blemed?

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024