• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کراچی: آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

شائع April 13, 2016
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی میں کورہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کررہے ہیں — فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر ویب سائیٹ
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی میں کورہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کررہے ہیں — فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر ویب سائیٹ

کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو ہر صورت میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا اور ایک اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی رینجرز بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: ’را‘ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث: آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کراچی آپریشن پربریفنگ دی گئی۔

— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر ویب سائیٹ .
— فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر ویب سائیٹ .

انہوں نے کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن میں رینجرز، حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیابیوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب انھوں نے سیکورٹی فورسز کا ساتھ دینے پر کراچی کے عوام کے جذبے کو بھی سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے باعث کراچی کے سیکیورٹی ماحول میں بہتری آئی جس کا مقصد شہر کو دہشتگردی سے پاک اور پرامن بنانا ہے، جس کیلئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'دہشت گردوں کے خلاف جنگ جلد ختم نہیں ہورہی'

جنرل راحیل شریف نے ایک مرتبی پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں شرکت سے قبل آرمی چیف نے کراچی میں ایئروار کورس کے شرکاء سے بھی خطاب کیا، جہاں پر انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024