• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

فیصل آباد: ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، 19 ہلاک

شائع April 13, 2016

ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے قریب ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے.

سینئر پولیس عہدیدار افضل احمد کھوسہ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ حادثہ فیصل آباد کے قریب ٹھیکری والہ میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

کھوسہ نے بتایا کہ واقعے میں 19 مسافر ہلاک ہوئے، جن میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں.

فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال کے ڈاکٹر نعیم ہاشمی کا کہنا تھا کہ 15 زخمی افراد کو شعبہ ایمرجنسی میں لایا گیا، جن میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی.

گذشتہ ہفتے بھی پنجاب کے ضلع میانوالی میں تیز رفتار بس اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے.

مزید پڑھیں:میانوالی : ٹریفک حادثے میں 18 افراد ہلاک

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہر روز کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ان ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں خراب سڑکیں، خستہ حالت گاڑیوں اور ڈرائیونگ میں غفلت شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے جانب سے جاری کیے گئے گذشتہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2013 میں 4600 سے زائد افراد ٹریفک حادثات کے دوران لقمہِ اجل بنے.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024