• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پمز ریپ کیس کا ملزم ہری پور سے گرفتار

شائع April 12, 2016

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں مبینہ طور پر معذور لڑکی کو ریپ کرنے والے میل نرس کو پولیس کے خصوصی دستے نے ہری پور سے گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) نے ملزم کو ہری پور سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق چھاپہ خفیہ اطلاع پر ہری پور پولیس کے ساتھ مارا گیا تھا۔

ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزم پمز ہسپتال میں معذور لڑکی سے مبینہ طور پر ریپ کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے جسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پمزہسپتال میں ذہنی معذورلڑکی کےریپ کی کوشش

خیال رہے کہ اس کیس کی باز گشت پارلیمنٹ بھی سنائی دی ہے جہاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی عذرا فضل نے معزور لڑکی سے ریپ کے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ملزم قومی اسمبلی کے ایک رکن کا عزیز ہے۔

عذرا فضل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزم اور پمز ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے بنائے گئے معائنہ کمیشن نے دو مرتبہ پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور واقعے کی رپورٹ مرتب کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق معزور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی گئی ہے، وزیرمملکت طارق فضل

وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے سے متعلق 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آگئی ہے، جس میں واقعے کے تمام نکات کا جائزہ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے بیانات موجود ہیں۔

انھوں ںے تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ شواہد ملے ہیں کہ ریپ کی کوشش کی گئی ہے تاہم ملزم اسے انجام دینے میں ناکام رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکی بول نہیں سکتی مگر انہوں نے اشاروں سے بتایا ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پمز ہسپتال میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کی ایف آئی ار درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپورخاص: لڑکی کے 'ریپ' پر گرفتار ایس ایچ او فرار

انھوں نے انکشاف کیا کہ بچی کے والد کی خواہش تھی کہ واقعہ منظر عام پر نہ لایا جائے، جبکہ مبینہ زیادتی کا نشانہ بنی بچی بات بھی نہیں کرسکتی۔

وزیرمملکت نے مزید کہا کہ پمز کی انتطامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور ملزم کو بھی نشان عبرت بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ایک 20 سالہ ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ ریپ کی کوشش کا انکشاف ہوا تھا۔

پمز ہسپتال کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر فضل مولا کے مطابق لڑکی کی والدہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گذشتہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب پمز ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں ان کی بیٹی کے ساتھ ایک میل نرس نے ریپ کی کوشش کی تھی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Ayub Khan Apr 12, 2016 10:33pm
kiya hum itney gheyr tehzeeb yafta heyn?
ahmaq Apr 12, 2016 10:42pm
ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزم پمز ہسپتال میں معذور لڑکی سے مبینہ طور پر ریپ کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ شواہد ملے ہیں کہ ریپ کی کوشش کی گئی ہے تاہم ملزم اسے انجام دینے میں ناکام رہا۔ mujhey yeh bataaiye مبینہ طور پرریپ کی کوشش tazeeri Pakistan key teht jurm hey kiya? is mulzim jis ney koshish kiy hey us ko kabhi koyi sazaa ho sakey giy? kiya humara qanoon is muameley meyN SAQAT (Khamosh) hey?
sharminda badtameez Apr 13, 2016 11:04am
@ahmaq - bad iun nazar sirf dabka lagaayaa jaye ga phir chorh diya jayega -- kiyonki jurm to huva hi naheyin- SAZAA TO JURM KIY MILTIY HEY--- sirf PIMS sey gheyr haazriy lagey giy EIK TANBIH (WARNING) MILEY GIY - aur mosoof dobara PIMS PAR kaam shuru Kar deyN GEY--------

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024