• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

طاہر شاہ کے مداح ٹوئنکل کھنہ سے ناراض

شائع April 12, 2016

آئی ٹو آئی کے خالق طاہر شاہ کے نئے گانے 'اینجل' کے منظر عام پر آنے کے بعد سے پاکستان اور ہندوستان کے معروف فنکاروں سمیت سیاست دان بھی گانے پر تبصرے دینے کے لیے میدان میں اتر آئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر طاہر شاہ کی تصویر کے ساتھ تحریر کیا ہے کہ 'پاکستان کو جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے وہ اب ہم پر صرف اپنا جامنی بم گراسکتے ہیں'۔

خیال رہے کہ انھیں اندازہ تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں جوہری ہتھیاروں کی نشاندہی کرنا ان کے مداحوں کو پسند نہیں آئے گا یا ان کے مداح یہ مذاق پسند نہیں کریں گے۔

تاہم ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'نوٹ کیا جائے کہ میرے دونوں جانب دوست اور عزیز موجود ہیں — یہ ایک مذاق تھا — جس پر قہقہ لگائیں یا ان فولو کردیں، لیکن حس مزاح سے عاری افراد کو ٹوئنکلنگ ڈور سے گزرنے کی اجازت نہیں'۔

ٹوئنکل کھنہ کے اس تحریر کے جواب میں ان کے ایک مداح کا کہنا تھا کہ 'آپ بہت غیر مہذب ہیں'۔

یاد رہے کہ ٹوئنکل کھنہ واحد سلیبرٹی نہیں جنھوں ںے طاہر شاہ کے گانے 'اینجل' پر تبصرہ کیا ہے، پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر تبصرہ کیا۔

اس کے علاوہ سینیٹر شیریں رحمٰن نے بھی طاہر شاہ کے گانے پر تبصرہ کیا۔

ان کے علاوہ طاہر شاہ کے گانے 'اینجل' پر سمیع شاہ نے بھی ٹوئٹ کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024