• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

راولپنڈی ڈویژن سے 3 ارب روپے ٹیکس کی وصولی

شائع April 12, 2016

راولپنڈی: پنجاب حکومت کی جانب سے مارچ 2016 تک دیئے گئے 4 ارب روپے کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے جواب میں راولپنڈی ڈویژن 3 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرکے صوبے بھر میں سرِفہرست رہا۔

پنجاب ٹیکس ڈے کے موقع پر صوبائی حکومت کی جانب سے منعقد کیے گئے سیمینار میں ایکسائز اور ٹیکسیشن کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ 'رواں مالی سال کے دوران ضلع راولپنڈی میں 1.162 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا ہے۔'

راولپنڈی آرٹس کونسل (آر اے سی) میں ہونے والی اس تقریب میں پنجاب کے وزیر برائے محنت و افرادی قوت راجا اشفاق سرور، رکن صوبائی اسمبلی حنیف ایڈووکیٹ، تحسین فواد، ڈاکٹر جمال ناصر، ملک شکیل اعوان، ایکسائز اور ٹیکسیشن کے ڈائریکٹر تنویر گوندل اور مقامی انتظامیہ کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر برائے محنت و افرادی قوت کا کہنا تھا کہ حکومت یہ پیسہ عام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ 'حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ عوام کا پیسہ صحیح جگہ پر خرچ کیا جائے ۔ ملک کی خوشحالی کے لیے یہ ضروری ہے کہ ٹیکس سے جمع ہونے والا پیسہ منصفانہ طریقے سے خرچ کیا جائے '۔

انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ حکومت ٹیکس کی وصولی کے نظام کو بہتر بنا رہی ہے تاکہ عوام بغیر کسی ڈر کے اپنے ٹیکس جمع کروائیں اور وہ پیسہ بغیر کسی رکاوٹ کے حکومت کے کھاتے میں پہنچ جائے۔

وزیر برائے محنت و افرادی قوت کا یہ بھی کہنا تھا کہ یومِ ٹیکس عوام میں ٹیکس جمع کروانے کا شعور اجاگر کروانے کے لیے منایا گیا ہے جس کے بدلے میں حکومت وہ پیسہ فلاح و بہود کے منصوبوں پر خرچ کرے گی ۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سروسز پر ٹیکس جمع کرنے کا اختیارحاصل کرنے کے بعد صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام 36 اضلاع میں ریونیو اتھارٹی قائم کی جس سے ٹیکس وصولی کے نظام کو مضبوط بنایا جائے گا۔

راولپنڈی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے عہدیداران نے شرکاء کو کاروباری حضرات کی جانب سے ادا کیے گئے ٹیکس سے آگاہ کیا اور کہا کہ نظام کو آسان ہونا چاہیے تاکہ عوام بغیر کسی تکنیکی مسائل کے ٹیکس جمع کروا سکیں۔

یہ خبر 12 اپریل 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ahsan Apr 12, 2016 01:40pm
issi khushi mein jin logon ne property tax pay kiya hua tha un ghar k bahir bi non payment ki slip lga gai hein (they are disrespecting the tax payer)

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024