• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دنیا کا سب سے بڑا سانپ پکڑا گیا

شائع April 12, 2016
پکڑے جانے والے پایتھن  کو دنیا کا سب سے بڑا سانپ قرار دیا جا رہا ہے — فوٹو / اے ایف پی
پکڑے جانے والے پایتھن کو دنیا کا سب سے بڑا سانپ قرار دیا جا رہا ہے — فوٹو / اے ایف پی

کوالالمپور: ملائیشیا میں 8 میٹر (26 فٹ 3 انچ) طویل سانپ پکڑا گیا جس کے حوالے سے جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا سانپ ہو سکتا ہے۔

سانپ کی لمبائی 26 فٹ سے زیادہ ہے — فوٹو : اے ایف پی
سانپ کی لمبائی 26 فٹ سے زیادہ ہے — فوٹو : اے ایف پی

ملائیشیا میں سیاحوں کے پسندیدہ مقام پیننگ کو ایک جزیرے سے زمینی طور پر منسلک کرنے کے لیے بنائے جانے والے ایک فلائی اوور کے تعمیراتی مقام سے پکڑا جانے والا سانپ 250 کلو وزنی بتایا گیا ہے۔

ملائیشیا کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں نے ہنگامی مدد طلب کی تھی، اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد 30 منٹ سے زائد وقت میں اتنے بڑے سانپ کو قابو کیا جا سکا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ سانپ کی لمبائی 8 میٹر اور وزن 250 کلو تھا، بعد ازاں یہ سانپ مر گیا۔

مزدوروں کے ہاتھوں پکڑا جانے والے 8 میٹر طویل ’پایتھن‘ سانپ عام طور پر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں پایا جاتا ہے جسے رینگنے والے جانوروں میں سب سے بڑی جسامت کا تصور کیا جاتا ہے۔

پایتھن عام طور پر پانی میں پایا جاتا ہے جبکہ اس کی عمومی لمبائی 3 میٹر سے 6 میٹر تک ہوتی ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تاحال دنیا کے سب سے بڑے سانپ کے طور پر 25 فٹ کے ’میڈوسا‘ کا اندراج موجود ہے، یہ سانپ امریکی ریاست میسوری سے 2011 میں پکڑا گیا تھا۔

میڈوسا کو بعد ازاں کنساس میں نمائش کے لیے بھی پیش کیا گیا تھا۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود میڈوسا کی طوالت 7.67 میٹر اور وزن 158.8 کلو تھا۔

لہٰذا ملائیشیا میں پکڑے جانے والے پایتھن کے مقابلے میں میڈوسا کی لمبائی اور وزن دونوں کم تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024