• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ہاکی: پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 4-0 سے شکست

شائع April 10, 2016

کوالالمپور: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جہاں آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو 4-0 سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کا آسٹریلیا کے خلاف بھی جاری رہا جہاں پاکستانی ٹیم کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

میچ کے پہلے کوارٹر میں پاکستان نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم کو گول کرنے سے باز رکھا، پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹمی گول نہ کر سکی۔

لیکن بعد میں آسٹریلین ٹیم چھا گئی، بلیک گوورز نے 24ویں منٹ میں گول کر کے ایک صفر کی برتری دلائی جسے دس منٹ بعد تھامس کریگ نے دوگنا کر کے اسکور 2-0 کر دیا۔

ابھی ایک منٹ ہی گزرا تھا کہ جمی ڈائر نے گول کرکے برتری تین صفر کردی جبکہ 54ویں منٹ میں آرن زیل وسکی نے گول کرکے کینگروز کو چار صفر کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

یہ پاکستان کی ایونٹ میں دوسری شکست ہے جسے اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 5-3 سے شکست دی تھی۔

پاکستان کا ایونٹ میں اگلا میچ روایتی حریف ہندوستان کے خلاف منگل کو ہو گا۔

ادھر دفاعی چیمپیئن نیوزی لینڈ نے اینوٹ کے دفاع کیلئے اپنی مہم برقرار رکھتے ہوئے جاپان کو 4-1 سے شکست دی جبکہ ہندوستان نے کینیڈا کو 3-1 سے زیر کیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024