• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'آئی ٹو آئی' کے بعد طاہر شاہ کا 'اینجل'

شائع April 9, 2016
ویڈیو اسکرین گریب—۔
ویڈیو اسکرین گریب—۔

'آئی ٹو آئی' سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوگار طاہر شاہ اپنے ایک اور گانے 'اینجل' (فرشتہ) کے ساتھ دوبارہ میدان میں آگئے ہیں.

چند دن قبل ہی طاہر شاہ نے اپنی ویب سائٹ پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ ایک نیا گانا ریلیز کرنے جارہے ہیں، ساتھ ہی انھوں نے ایک پرومو تصویر بھی پوسٹ کی تھی، جس میں وہ فرشتے کے گیٹ اَپ میں نظر آئے.

انھوں نے اس حوالے سے ایک ٹوئیٹ بھی کی.

اور اب طاہر شاہ نے اپنا وعدہ پورا کردیا.

گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوا اورانٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل گیا جبکہ اس نے ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں بھی اپنی جگہ بنا لی.

5 منٹ دورانیے کے اس گانے کی ویڈیو میں طاہر شاہ ایک فرشتے کے روپ میں نظر آرہے ہیں، جو خود کو 'انسانیت' کا فرشتہ کہہ رہا ہے.

یہاں ہم نے طاہر شاہ کے اینجل کا 'پوسٹ مارٹم' کرنے کی کوشش کی ہے، تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ ویڈیو میں ایسے کون سے لمحے تھے جن پر شاید آپ نے غور نہ کیا ہو.

اگر آپ ویڈیو کو غور سے دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ انھوں نے لگژری برانڈ Louis Vuitton کے جوتے پہن رکھے ہیں، جس کا لوگو بھی ایک سائیڈ سے نظر آرہا ہے.

ذرا سا غور کرنے پر لوگو نظر آسکتا ہے
ذرا سا غور کرنے پر لوگو نظر آسکتا ہے

اوربات صرف یہیں پر ختم نہیں ہوتی، ویڈیو میں طاہر سونے کا ایک لاکٹ پہنے ہوئے نظر آئے، جس پر شاید انگریزی حرف 'ای' (E) یا شاید 'ٹی'(T) لکھا ہوا ہے، خیر یہ تو وہ خود ہی بہتر بتاسکتے ہیں.

ویڈیو میں طاہر شاہ کی 'لیڈی اینجل' دو طرح کے ملبوسات پہنے ہوئے نظر آئیں.

اسٹائل کا فرق تلاش کریں
اسٹائل کا فرق تلاش کریں

ویڈیو میں طاہر شاہ فرشتوں اور پریوں میں فرق کے حوالے سے کچھ کنفیوژ نظر آئے کیونکہ کئی مقامات پر وہ اور ان کا 'فرشتہ خاندان' پریوں کی مخصوص چھڑیاں پکڑے ہوئے نظر آیا.

واقعی کننفیوژنگ ہے ناں!
واقعی کننفیوژنگ ہے ناں!

طاہر شاہ کا 'بے بی اینجل' ایک مقام پر کافی ناراض ناراض سا نظر آیا.

بے بی اینجل، اپنے فرشتہ والدین کے خوبصورت لمحات کو برباد کرتے ہوئے
بے بی اینجل، اپنے فرشتہ والدین کے خوبصورت لمحات کو برباد کرتے ہوئے

ویڈیو میں طاہر شاہ کے 'فرشتہ خاندان' کے علاوہ بھی کچھ لوگ نظر آئے.

اور آخر میں ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی پہنے طاہر شاہ کا خواتین کے لیے بظاہر ایک پیغام، 'سوری لڑکیوں'!

نشتر اور مرہم ساتھ ساتھ!

خیر یہ تو تھا وہ پوسٹ مارٹم جو ہم نے کیا، لیکن سوشل میڈیا پر بھی طاہر شاہ کے 'اینجل' کا پوسٹ مارٹم جاری ہے، کہیں مذاق اور تنقید کی جارہی ہے تو کہیں اِکا دُکا لوگ تعریف بھی کر رہے ہیں۔

ایک صاحب نے طاہر شاہ کے گانے کو سننے کے بعد لوگوں کا ردعمل دکھانے کی کوشش کی.

کسی نے لکھا کہ طاہر شاہ کی ویڈیو دیکھنے والوں کے لیے 2 منٹ کی خاموشی!

کسی نے ویڈیو شوٹنگ سے پہلے طاہر شاہ کا ردعمل دکھانے کی کوشش کی۔

کسی نے لکھا کہ طاہر شاہ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد لوگ ایسے ہوگئے ہیں۔

اور تو اور بولی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ بھی طاہر شاہ کا 'اینجل' دیکھ کر رہ نہ پائیں اور انھوں نے ٹوئیٹ کرڈالی۔

اِکا دُکا لوگوں نے طاہر شاہ اور ان کے گانے کی تعریف بھی کی۔

خیر لوگ کچھ بھی کہیں، ایک بات تو طے کہ طاہر شاہ اور ان کا 'اینجل' سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے اور اس بات سے تو آپ بھی اتفاق کریں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Shakeel Ahmad Apr 09, 2016 06:03pm
ایک بات تو آپ نے نوٹ ہی نہیں کی، بے بی اینجل کے بال ایک جگہ براون اور باقی جگہوں پر کالے نظر آ رہے ہیں :P
sonia Apr 09, 2016 10:59pm
@Shakeel Ahmad aur amma angel nain wig bhi pahni hue hay...
AHMED ZARAR Apr 10, 2016 01:23pm
I am quitting to say" ANGEL" to any one.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024