• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بالوں سے محرومی کا خطرہ ہے؟

شائع April 8, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

کیا آپ کے بال گر رہے ہیں اور اس کے باعث آپ نے ہیئر اسٹائل بدل لیا ہے تو ان کی روزمرہ کی دیکھ بھال کے انداز کو بھی بدلیں۔

آپ کو اس حوالے سے محتاط رہنا ہوگا کہ بالوں کی محرومی کو نمایاں نہیں کرنا بلکہ اسے چھپانے کی کوشش کرنا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ گھنے پن سے ہٹ کر آپ کو کم از کم سورج کی روشنی سر پر لگنے دینا ہے جس سے گھنے پن میں کمی تو خود ہی چھپ جائے گی۔

لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی ہیئر اسٹائلسٹ ڈائنا اسکمیڈٹکی نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا " جب بھی آپ سر پر روشنی لگنے کو بلاک کردیتے ہیں تو آپ کو کافی کامیابی مل جاتی ہے"۔

ان کے مطابق اس کے بعد شیمپو کا کام ہوتا ہے اور سر کی بہتر زیادہ صفائی بالوں کو نازک اور ٹوٹنے کے لیے تیار کردیتی ہے خاص طور پر مردوں کو ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 3 دفعہ ہی اپنے بالوں کو شیمپو سے دھونا چاہئے، خاص طور پر اگر گنج پن کی جانب بڑھ رہے ہوں۔

ماہرین کے مطابق بیشتر شیمپو زیادہ استعمال کرنے کی صورت میں بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس کی وجہ ان میں شامل کیمیکل ہوتے ہیں جو بالوں کا قدرتی تیل ختم کردیتے ہیں جو صحت مند، روشن اور نرم بالوں کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپنے بالوں کو ایسا میدان نہ سمجھیں جس کو ہر صبح صاف کرنا ہوتا ہے، بلکہ انہیں کسی پودے کی طرح تصور کریں جسے غذائیت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

اور انہوں نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ بال دھونے کے بعد انہیں زیادہ زور و شور سے خشک نہ کریں کیونکہ اس سے بالوں کی محرومی کا عمل زیادہ تیز ہوجاتا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024