• KHI: Asr 4:40pm Maghrib 6:20pm
  • LHR: Asr 4:08pm Maghrib 5:49pm
  • ISB: Asr 4:12pm Maghrib 5:53pm
  • KHI: Asr 4:40pm Maghrib 6:20pm
  • LHR: Asr 4:08pm Maghrib 5:49pm
  • ISB: Asr 4:12pm Maghrib 5:53pm

عمران خان کے خطاب کیلئے سرکاری ٹی وی کو مراسلہ

شائع April 8, 2016
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان—۔فائل فوٹو/ اے پی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان—۔فائل فوٹو/ اے پی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اتوار کو پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) پر چیئرمین عمران خان کے قوم سے خطاب کے لیے مراسلہ بھیج دیا.

تحریک انصاف کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کی کاپی—
تحریک انصاف کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کی کاپی—

پی ٹی وی کے سیکریٹری انفارمیشن اور قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر عمران گردیزی کے نام لکھے گئے مراسلے میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا تھا کہ 'جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ پاناما لیکس کے تحت افشا ہونے والی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ کس طرح عالی رہنماؤں اور شخصیات نے اپنے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیےغیر قانونی آف شور کمپنیاں قائم کیں۔'

مراسلے کے مطابق، 'وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خاندان کا نام بھی ان دستاویزات میں شامل ہے۔'

مراسلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ 'اپنے دفاع کے لیے وزیراعظم نواز شریف نے 5 اپریل کو قوم سے خطاب کیا اور پاناما لیکس کے معاملے پر اپنی اور اپنے خاندان کی پوزیشن کو واضح کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔'

مزید کہا گیا ہے کہ 'پاکستان کا سب سے بڑا ٹیلی ویژن نیٹ ورک ہونے کی حیثیت سے جو صرف عوام کے ٹیکس پر چلتا ہے، پی ٹی وی ہر پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے۔'

مزید پڑھیں: شریف خاندان کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف

تحریک انصاف کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کی کاپی—
تحریک انصاف کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کی کاپی—

'لیکن بدقسمتی سے پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم نواز شریف، وزیر اطلاعات پرویز رشید اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے بہت سے اراکین اسمبلی شوکت خانم ہسپتال سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کے لیے پی ٹی وی کا استعمال کرچکے ہیں۔'

مراسلے کے مطابق 'یہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا حق ہے کہ وہ بھی پی ٹی وی پر قوم سے خطاب میں شوکت خانم ہسپتال پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا جواب دیں اور پاناما لیکس کے حوالے سے اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔'

آخر میں پی ٹی وی حکام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 10 اپریل کو شام 6 بجے عمران خان کے قوم سے خطاب کے سلسلے میں تمام انتظامات کریں۔

ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا ہے کہ عمران خان اپنے آفس سے براہ راست خطاب کریں گے۔

'اسپیکر کی ہدایت پر ہی پی ٹی وی لائیو نشریات دے سکتا ہے'
۔—ڈان نیوز اسکرین گریب۔
۔—ڈان نیوز اسکرین گریب۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ہدایت پر ہی پی ٹی وی لائیو نشریات دے سکتا ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ اپوزیشن انکوائری چاہتی ہے تو کمیشن کی حمایت کرے، کمیشن تحقیقات کرکے تمام سچائی سامنے لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن غیر ملکی آڈٹ کرانے کا بھی مجاز ہوتا ہے، اپوزیشن انکوائری چاہتی ہے تو کمیشن کی حمایت کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی تمام خواہشات کمیشن میں جا کر پورا کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں آف شور ٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لاء فرم موزیک فانسیکا کی انتہائی خفیہ دستاویزات منظر عام پر آنے سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقت ور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہوگئے.

یہ بھی پڑھیں:پاناما لیکس میں مزید بڑے ناموں کا انکشاف

پاناما لیکس میں بتایا گیا کہ کس طرح دنیا بھر کے امیر اور طاقت ور لوگ اپنی دولت چھپانے اور ٹیکس سے بچنے کے لیے بیرون ملک اثاثے بناتے ہیں۔

ان دستاویزات میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، سعودی عرب کے فرمانروا، آئس لینڈ کے وزیر اعظم اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سمیت درجنوں حکمرانوں کے نام شامل تھے۔

پاناما پیپرز کی جانب سے انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیشن جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والے اس ڈیٹا میں وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور ہولڈنگز کا ذکر بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاناما پیپرز: پاکستانیوں کے متعلق انکشافات

ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا کے مطابق، وزیراعظم کے بچوں مریم، حسن اور حسین ’کئی کمپنیوں کے مالکان یا پھر ان کی رقوم کی منتقلی کے مجاز تھے‘۔

موزیک فانسیکا کے نجی ڈیٹا بیس سے 2.6 ٹیرا بائٹس پر مشتمل عام ہونے والی اس معلومات کو امریکی سفارتی مراسلوں سے بھی بڑا قرار دیا گیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (3) بند ہیں

hammad Apr 08, 2016 05:23pm
Imran khan should be given permission to address
ahmaq Apr 08, 2016 11:51pm
hum bhi dekheyn gey
ahmaq Apr 09, 2016 12:35pm
فیس بک لائیو ویڈیوز imran use

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024