• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انوشکا اور ویرات پھر سے ایک ساتھ؟

شائع April 7, 2016
بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی — فوٹو/ اے ایف پی
بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہندوستانی کرکٹر ویرات کوہلی — فوٹو/ اے ایف پی

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ہندوستانی کھلاڑی ویرات کوہلی سے بریک اپ کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں لیکن اب دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ — انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ — انڈین ایکسپریس

واضح رہے کہ دو سال سے ایک ساتھ رہنے کے بعد انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 'شادی پر اختلافات' کے باعث بریک اپ کرلیا تھا۔

اس جوڑے کی بریک اپ کی خبریں اُس وقت میڈیا میں آئیں جب ویرات کوہلی نے فوٹو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر انوشکا شرما کو اَن فالو کردیا۔

مزید پڑھیں: انوشکا-ویرات کی راہیں جدا؟

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ویرات نے انوشکا سے 2016 میں شادی کرنے کی درخواست کی، تاہم انوشکا ابھی اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتی ہیں جس کے باعث انہوں نے شادی سے انکار کردیا۔

تاہم اب یہ دونوں ایک ساتھ حال ہی میں ممبئی کے ایک ریسٹورانٹ میں ساتھ موجود تھے۔

اس دوران انوشکا شرما سیاح رنگ کے لباس میں کافی دلکش نظر آئیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کا دفاع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو میچز میں ان کے ہارنے کا ذمہ دار انوشکا شرما کو ٹھراتے ہیں۔

اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو انوشکا شرما اس وقت اپنی بولی وڈ فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ ویرات انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ بننے جارہے ہیں جس کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024