• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

راکھی ساونت کی 'چھت کے پنکھوں‘ کے خلاف مہم

شائع April 6, 2016
راکھی ساونت — فوٹو بشکریہ آئی بی این لائیو
راکھی ساونت — فوٹو بشکریہ آئی بی این لائیو
راکھی ساونت — فوٹو بشکریہ آئی بی این لائیو
راکھی ساونت — فوٹو بشکریہ آئی بی این لائیو

بولی وڈ میں تنازعات کی زد میں رہنے والی آئٹم گرل راکھی ساونت نے حال ہی میں اداکارہ پرتیوشا بینرجی کی خودکشی کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے 'چھت کے پنکھوں' پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ مقبول ہندوستانی ڈرامہ ’بالیکا ودھو‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ پرتیوشا بینرجی نے یکم اپریل کو ممبئی میں اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی جس کی وجہ ان کا اپنے بوائے فرینڈ سے خراب تعلقات کے باعث ڈپریشن میں مبتلا ہونا بتائی گئی۔

مزید پڑھیں: ہندوستانی اداکارہ پرتیوشا نے خودکشی کرلی

آئی بی این لائیو کی ایک رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت جو اداکارہ پرتیوشا کی قریبی دوست بھی تھیں، نے حال ہی میں ممبئی میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملک میں موجود تمام چھت کے پنکھوں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

راکھی کا کہنا تھا ’میں چاہتی ہوں گھر گھر سے چھت کے پنکھے ہٹادیئے جائیں، کیوں کہ ان ہی سے لٹک کر بہو بیٹیاں خودکشی کر رہی ہیں، میں وزیراعظم مودی سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان پنکھوں پر پابندی عائد کریں‘۔

راکھی نے عوام سے بھی درخواست کی کہ جو بھائی اپنی بہن سے پیار کرتا ہے یا جو ماں اپنی بیٹی سے پیار کرتی ہے وہ اس پنکھے کو اپنے گھر سے ہٹا دے۔

راکھی نے چھت کے پنکھوں کو ہٹا کر ٹیبل پر رکھنے والے پنکھوں (ٹیبل فین) اور اے سی لگانے کا بھی مشورہ دے ڈالا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025