• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میانوالی : ٹریفک حادثے میں 18 افراد ہلاک

شائع April 6, 2016
مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی — فوٹو : ڈان نیوز
مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی — فوٹو : ڈان نیوز

میانوالی: پنجاب کے ضلع میانوالی میں تیز رفتار بس اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

مسافر بس کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ اسی دوران میانوالی کے ایم ایم روڈ پر تیز رفتاری کے باعث اس کا ٹریلر سے تصادم ہوگیا۔

— فوٹو : ڈان نیوز
— فوٹو : ڈان نیوز

پولیس ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ بس اور ٹریلر کے تصادم کے نتیجے میں 18 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا، جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سرگودھا میں بس الٹنے سے 3 افراد ہلاک

سرگودھا میں بھی ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ساہیوال روڈ پر تیز رفتار بس الٹنے سے 3 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہر روز کئی ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں، جن میں کئی افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ان ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں خراب سڑکیں، خستہ حالت گاڑیوں اور ڈرائیونگ میں غفلت شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2011 سے ملک میں ہر سال تقریباً 9 ہزار حادثات پیش آتے ہیں، جن میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024