• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

افغانستان میں خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک

شائع April 5, 2016
مشرقی صوبے پروان میں ایک موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا—۔فائل فوٹو/ رائٹرز
مشرقی صوبے پروان میں ایک موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا—۔فائل فوٹو/ رائٹرز

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے پروان میں ایک موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو ایک اسکول اور کلینک کے قریب دھماکے سے اڑالیا، جس کے نتیجے میں کم ازکم 6 شہری ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے صوبائی پولیس چیف زمان ماموزئی کے حوالے سے بتایا کہ ہمیں خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جو پولیس بیس کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ پولیس اس کا تعاقب کر رہی ہے تو اس نے خود کو ایک اسکول اورکلینک کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔

ماموزئی نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 6 شہری ہلاک اور ایک پولیس اہلکار سمیت 22 افراد زخمی ہوئے.

صوبائی گورنر کے ترجمان وحید صدیقی نے بتایا کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.

ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم افغانستان کے دوردراز پہاڑی علاقوں میں طالبان کا کنٹرول ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں شدت پسند گروپ کارروائیاں کرتا رہتا ہے.

دسمبر 2014 میں امریکا کی اتحادی نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد سے طالبان نے حکومتی فورسز کے خلاف اپنی پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے.

رواں برس فروری میں صوبہ پروان کے ضلع غور بند کے علاقے سیاگرد میں طالبان کے ایک حملے میں 9 شہری اور 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے.

مزید پڑھیں:طالبان کے انکار نے مذاکرات کو 'خطرے' میں ڈال دیا

دوسری جانب افغان حکومت، طالبان سے امن مذاکرات کی کوششیں بھی کرتی آئی ہے، تاہم حال ہی میں شدت پسند گروپ نے اُس وقت تک مذاکرات کی میز پر آنے سے انکار کردیا جب تک تمام غیر ملکی فورسز افغانستان سے چلی نہیں جاتیں.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024