• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیراعظم تاحیات پابندی کے خلاف مداخلت کریں: کنیریا

شائع April 4, 2016
دنیش کنیریا نے پاکستان کی جانب سے 61 ٹیسٹ اور 18 ون ڈے میچ کھیلے—فوٹو : ڈان
دنیش کنیریا نے پاکستان کی جانب سے 61 ٹیسٹ اور 18 ون ڈے میچ کھیلے—فوٹو : ڈان

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر دنیش کنیریا نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے انگلش کرکٹ بورڈ( ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ان پر عائد کی گئی پابندی کے خلاف مداخلت کرنے کی درخواست کردی۔

دنیش کنیریا نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق زاہد حامد کے نام خط میں بورڈ کے پیٹرن ان چیف پر زور دیا ہے کہ ان پر عائد 'غیر منصفانہ تاحیات پابندی' کے خاتمے کے لیے مدد کریں۔

لیگ اسپنر نے تحریرکیا ہے کہ' ای سی بی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹر مارون ویسٹ فیلڈ کے جھوٹے بیان پر مجھے کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے'۔

35 سالہ کنیریا کا کہنا تھا کہ کرکٹ میرا واحد ذریعہ معاش ہے جس کو صرف الزامات اور مفروضوں کی بنیاد پر چھین لیا گیا ہے۔

پاکستان کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیگ اسپنر کا کہنا ہے کہ 'تمام سزایافتہ کھلاڑیوں کو رفتہ رفتہ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی یہاں تک کہ ای سی بی نے مارون ویسٹ فیلڈ کو برطانیہ میں پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی'۔

کنیریا کا موقف ہے کہ انھیں برطانوی حکام کی جانب سے نہ تو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی قید یا سزا دی گئی۔

مزید پڑھیں: میں نے کبھی پاکستان کو نہیں بیچا، کنیریا

ان کا کہنا ہے کہ 'میں پاکستان اور انگلش کاؤنٹی کے لیے تمام تر دیانت داری کے ساتھ کھیلا اور میں اپنے پورے کیریئر میں اسپاٹ فکسنگ یا میچ فکسنگ میں ملوث نہیں رہا'۔

یہ بھی پڑھیں: کنیریا پر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پابندی

دنیش کنیریا اور ایسکس کاؤنٹی کے ساتھی کھلاڑی مارون ویسٹ فیلڈ پر 2009 میں انگلش کاؤنٹی میں کھیلتے ہوئےاسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کےالزام میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

کنیریا نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "پاکستان کے شہری اور ہندو اقلیتی برادری سے تعلق کی حیثیت سے کم ازکم میرے ذریعہ معاش کو بنیادی انسانی حقوق کے طورپر بحال کیا جائے، میں وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پی سی بی سے کہیں کہ میرے کیس پر نظر ثانی کریں"۔

دنیش کنیریا نے 61میچوں میں پاکستان کی نمائندگی اور 261 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ون ڈے کرکٹ کے 18 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024