• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

محمد علی بروہی بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

شائع April 4, 2016

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق سینیٹر محمد علی بروہی نے اپنے ساتھیوں سمیت مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ڈیفنس میں مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد علی بروہی نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم میں اس سوچ کے ساتھ آئے تھے کہ سندھی اور اردو بولنے والے بھائیوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریں گے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم نے دیکھا کہ یہ پاکستان دشمنی اور سندھ دشمنی کی پالیسی پر گامزن ہیں اور ایک شخص نے سب کچھ تباہ کردیا تو ہم پیچھے ہٹ گئے.

احمد علی بروہی نے سب کو پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تاکہ ملک کی مضبوطی کے لیے کام کیا جاسکے.

مزید پڑھیں:مصطفیٰ کمال کے قافلے پر پتھروں اور انڈوں سے حملہ

انھوں نے ایم کیو ایم قائد کو للکارتے ہوئے کہا، 'الطاف حسین صاحب آپ نے جو کچھ ملک اور قوم کے ساتھ کیا ہے، وہ آپ نے 'را' کے لیے کیا، آپ نے ملک و قوم کو تباہ کردیا.'

مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والے نئے رکن محمد علی بروہی نے 2002 میں ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ 2003 سے 2009 تک سینیٹر رہے.

اس سے قبل پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم کسی کو 'را' کا ایجنٹ نہیں بنائیں گے.

مزید پڑھیں:'ہم محب وطن لوگ تھے، 'را' کے ایجنٹ ہوگئے'

انھوں نے درخواست کی کہ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی 'گھن گھرج' اور تقاریر کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے.

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم محبت بانٹنے آئے ہیں، کسی کو لڑوائیں گے نہیں اور زیادتی یا محرومی چاہے کسی کے ساتھ بھی ہو، اسے ختم ہونا چاہیے.

انھوں نے ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر احمد علی بروہی اور ان کے ساتھی سیکٹر اور یونٹ انچارجز کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہا.

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 3 مارچ کو ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے پارٹی سے الگ ہو کر نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا، جس کا نام بعد میں 'پاک سرزمین پارٹی' رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ کمال کی جماعت کا نام 'پاک سرزمین پارٹی'

اس پارٹی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر صغیر احمد ، رضا ہارون ، افتخار عالم ، وسیم آفتاب اور انیس ایڈوکیٹ شامل ہو چکے ہیں جبکہ ان کی جانب سے مزید افراد کے شامل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

مصطفیٰ کمال رواں ماہ 24 اپریل کو باغِ جناح میں ایک بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں، جسے انھوں نے پاکستان کے لیے ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

badtameez Apr 04, 2016 05:37pm
pak sarzameen shad bad

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024