• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 53 ہلاکتیں

شائع April 3, 2016 اپ ڈیٹ April 4, 2016
بارشوں سے کئی علاقوں میں مکانوں کی کچی چھتیں گرنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں — فوٹو : اے ایف پی
بارشوں سے کئی علاقوں میں مکانوں کی کچی چھتیں گرنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں — فوٹو : اے ایف پی
۔—اے ایف پی۔
۔—اے ایف پی۔

پشاور/مظفر آباد: خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں میں بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی میں 53 افراد ہلاک اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور آزاد کشمیر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے جبکہ ان واقعات میں زخمیوں ہونے والوں کی تعداد 60 سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیبر پختوںخوا حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے 45 ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر نقصان لینڈ سلائیڈنگ اور چھتوں کے گرنے باعث ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ریلیف کے کام کا آغاز کردیا ہے اور حکومتی مشینری ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

بارش کے باعث ضلع شانگلہ میں متعدد گھروں کی چھتیں گر گئیں چھتیں گرنے اور بارش کے دوران دیگر حادثات میں 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں گھر کی چھت زمیں بوس ہوگئی، حادثے میں 9 سالہ بچہ عبداللہ ہلاک ہوا جبکہ ایک خاتون اور 11 سالہ شاہد زخمی ہوئے۔

چترال میں گرم چشمہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے۔

سوات میں بارش کے بعد دریائے سوات سے ملحقہ ندی نالے پانی سے بھر گئے۔

سوات میں کبل کے علاقے کلاگے میں 2 خواتین سیلابی ریلے میں بہہ گئی جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔

خوازہ خیلہ میں بھی ایک شخص برساتی ریلے میں بہہ گیا جس کی لاش تلاش فوری طور پر شروع نہیں کی جا سکی۔

شانگلہ میں طوفانی بارشوں کے بعد غور بند میں 30 گھروں پر مشتمل گاؤں سیلاب میں مکمل طور پر ڈوب گیا، غوربند اور کاڑنا میں 2رابطہ پل بھی دریا میں بہہ گئے، پورے ضلع میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا۔

برساتی نالوں میں طغیانی اور مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہو گئی۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہرہ کی بندش سے متعدد مقامات پر مسافر پھنس گئے۔

پشاور میں مسلسل بارش کی وجہ سمیت متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔

پانی کے ایک برے ریلے سے بٹہ تل کے مقام پر رابطہ پل بری طرح متاثر ہوا، جس کی وجہ سے لوگوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

بٹہ تل پُل کی مارکیٹ میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے 70 سے زائد دکانیں بہہ گئیں جبکہ 100 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔

متاثرہ علاقے میں انتظامیہ فوری طور پر نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں طوفانی بارشیں: ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شدید بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 42 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہوں کی بندش کے واقعات پیش آئے تھے۔

آزاد کشمیر میں بھی آٹھ ہلاکتیں

دوسری جانب آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم عبدالمجید کیانی نے بتایا کہ ملبے کے نیچے سے ریسکیو ٹیموں نے آٹھ لاشوں کو برآمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو حکام نے مقامی افراد کی مدد سے ملبے کے نیچے سے پانچ خواتین اور تین بچوں کو بچالیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

تبصرے (0) بند ہیں

ASIM AWAN Apr 03, 2016 07:46pm
khalabat haripur hazara main bi barish lagi hui

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024