• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اسلام آباد میں پوست کی کاشت کا انکشاف

شائع April 1, 2016

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں پوست کے پودے اگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے جنہیں افیون کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈان نیوز نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ شاہراہ دستور کی گرین بیلٹ پر پوست کے پودے لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان میں 70 لاکھ افراد منشیات کے عادی‘

۔—ڈان نیوز اسکرین گریب۔
۔—ڈان نیوز اسکرین گریب۔

رپورٹ میں پودوں پر لگائے گئے کٹ بھی دکھائے گئے جو عام طور پر افیون بنانے کے سلسلے میں لگائے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی ڈے اے ترجمان سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے معاملہ پر لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ اس حوالے سے کارروائی کی یقین دہانی کروائی گئی۔

۔—ڈان نیوز اسکرین گریب۔
۔—ڈان نیوز اسکرین گریب۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ شاہراہ دستور پر تمام پودوں کو لگانے کی ذمہ داری سی ڈی اے کی ہے تو بتایا گیا کہ گرین بیلٹ کو خوبصورت بنانے کے لیے جو پودے لگائے جاتے ہیں اس کا چیک اینڈ بیلنس سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں پوست کی کاشت، وزیر داخلہ کو تشویش

۔—ڈان نیوز اسکرین گریب۔
۔—ڈان نیوز اسکرین گریب۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور انسداد منشیات کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان میں تقریباً ستر لاکھ لوگ منشیات کے عادی ہیں جبکہ اس کے روزانہ استعمال کے نتیجے میں 700 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

اجلاس میں انسداد منشیات فورس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خاور حنیف نے بتایا تھا کہ منشیات کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد دہشت گردی میں مرنے والوں سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ دہشت گردی سے اوسطاً 39 جبکہ منشیات کی وجہ سے 700 ہلاک ہوتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024