• KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm
  • KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm

پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافہ

شائع March 31, 2016

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے مٹی کے تیل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے چالیس پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے غریب عوام کے روز مرہ استعمال کے باعث مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت کو دو ارب روپے کی سبسیڈی برداشت کرنا پڑے گی۔

واضح رہے کہ حکومت کے منظور کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی نئی کی قیمت 64 روپے 27 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 72 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر اضافی جی ایس ٹی کو کم کرنے سے انکار کردیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025