• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

ایک عام عادت جو بجلی کے بلوں میں اضافے کا باعث

شائع March 30, 2016
— کریٹیو کامنز فوٹو
— کریٹیو کامنز فوٹو

پاکستان میں بجلی کے بلوں کو دیکھ کر اکثر لوگوں کا پارہ آسمان کو چھونے لگتا ہے، کچھ بل کی رقم دیکھ کر سکتے کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔

بلوں میں کمی لانے کے لیے لوگ ہر طرح کی بچت کرتے ہیں جیسے کمرے سے نکلتے وقت لائٹس بند کرنا، اے سی (اگر ہو تو) کا کم از کم استعمال، برقی مصنوعات (فریج، ٹی وی یا دیگر) کو کچھ گھنٹوں بعد بند کرنا وغیرہ۔

مگر پھر بھی بجلی کا بل ہر ماہ پہلے سے زیادہ بڑھ کر کیوں سامنے آتا ہے؟

تو اس کا جواب آپ کی ایک عادت میں چھپا ہے جو گرم یا بھاپ اڑاتے کھانوں کو فریج میں رکھ دینا ہے۔

جی ہاں گرم کھانوں کو رکھنے پر فریج کی موٹر کو دیر تک اور زیادہ تیزی سے کام کرنا پڑتا ہے۔

آسان الفاظ میں آپ کا فریج ان گرم پکوانوں کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کے لیے اتنی زیادہ بجلی خرچ کرنے لگتا ہے جو بلوں میں بے پناہ اضافے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔

اس کا حل کیا ہے؟ تو اپنے گرم کھانوں کو پہلے کچن میں ہی دو گھنٹے تک ٹھنڈا کریں (اس سے زیادہ وقت پر بیکٹریا کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے) اور اس کے بعد فریج میں رکھ دیں۔

اور ہاں آپ کی ایک اور عادت بھی بلوں میں اضافہ کرتی ہے اور وہ ہے ہر وقت موبائل ڈیوائسز کو چارج کرنے یا چارجر کو آن چھوڑ دینا۔

مزید پڑھیں : بجلی کے بل میں اضافے کی بڑی وجہ؟


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024