• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

روسی ہاکی کلب کا دورہ پاکستان منسوخ

شائع March 30, 2016
پاکستان کی ہاکی ٹیم عالمی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر موجود ہے—فوٹو بشکریہ ایف آئی ایچ
پاکستان کی ہاکی ٹیم عالمی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر موجود ہے—فوٹو بشکریہ ایف آئی ایچ

لاہور: روس کے ہاکی کلب ڈینامو فیلڈ نے لاہور میں 2 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کےاعلامیے کے مطابق ڈینامو فیلڈ کلب کی ٹیم کو دورے میں پاکستان کی جونئیر ہاکی ٹیم کےساتھ 2، 3،5 اور 6 اپریل کو میچز کھیلنا تھےلیکن اتوار کو لاہور میں ہوئے دہشت گرد حملے کے باعث روسی کلب نے دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے میں بچوں اور خواتین سمیت 72 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ دورہ دوبارہ ہوگا یا نہیں لیکن تازہ صورت حال پاکستان ہاکی کے لیے ایک دھچکا ہے۔

ڈینامو روس کا ممتاز ہاکی کلب ہے جس میں قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی شامل ہیں جس کا دورہ پاکستان کی جونیئر ٹیم کے لیے پریکٹس اور سیکھنے کے لیے سود مند ثابت ہوتا۔

واضح رہے 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان کا رخ کرنے سے کتراتی ہیں، سوائے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اور اسکواش یا اسنوکر کی ٹیموں کے دورے کےعلاوہ پاکستان میں 2009 سے کوئی بڑا ٹورنامنٹ منعقد نہیں ہوا۔

پاکستان کا قومی کھیل ہاکی حالیہ دور میں زبوں حالی کاشکار ہے جبکہ بین الاقوامی ٹیموں کی جانب سے پاکستان کا دورہ نہ کرنے سے اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

ہاکی میں سیاست اور کرپشن کے باعث ماضی میں حکمرانی کرنے والی پاکستانی ٹیم تاریخ میں پہلی دفعہ ورلڈ کپ اور اولمپکس سے باہر ہوگئی۔

پاکستان ہاکی ٹیم اس وقت عالمی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر موجود ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024