• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

اوپن ائراسکواش سیریز : کراچی میں گلاس کورٹ نصب

شائع March 30, 2016
ٹورنامنٹ 7 اپریل تک جاری رہے گا—فوٹو: اے ایف پی
ٹورنامنٹ 7 اپریل تک جاری رہے گا—فوٹو: اے ایف پی

کراچی: پاکستان میں پہلے اوپن ائراسکواش ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پی اے ایف میوزیم کراچی میں گلاس کورٹ نصب کردیا گیا جہاں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے ترجمان سکندر مایو کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایونٹ کے انعقاد کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ کراچی کے حالات کھیلوں کے لیے سازگار ہیں۔

کراچی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ مصر کے بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائروائس مارشل(ریٹائرڈ) سید رضی نواب نے دو ہفتے قبل ٹورنامنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کہنا تھا کہ' پاکستان نے جہانگیر خان، جان شیر خان، قمرزمان، گوگی علاءالدین اور بہت سارے اسکواش کے کھلاڑیوں کو باآسانی تیار کیا تھا، درحقیقت اگر آپ ہاشم خان اور اعظم خان کے زمانے کو دیکھیں تو اس خطے میں اسکواش پر ہماری حکمرانی ناقابل یقین تھی'۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایف:اسکواش کی بحالی کیلیے سیریزکا انعقاد

ٹورنامنٹ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ مصر کے پانچ سرفہرست کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کرے گا۔

پاکستان کی سرفہرست خاتون کھلاڑی ماریہ طور سیریز کے ایک نمائشی میچ میں جلوہ گر ہوں گی۔

پی اے ایف میں سیر وتفریح کی غرض سے آنے والوں نے گلاس کورٹ کی تنصیب کو پاکستان میں اسکواش کی بحالی کے لیے قابل ستائش قدم قرار دیا۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 4 اپریل کو مقامی کھلاڑیوں کے مقابلوں سے شروع ہوگا جبکہ باقاعدہ آغاز 5 اپریل سے ہوگا اور 7 اپریل تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024