• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'صرف میں حل کرسکتاہوں': لاہور دھماکے پر ٹرمپ کا بیان

شائع March 28, 2016
امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ —۔فائل فوٹو/ رائٹرز
امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ —۔فائل فوٹو/ رائٹرز

واشنگٹن: امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ 'صرف وہ ہی اسے حل کرسکتے ہیں۔'

ڈونلڈ ٹرمپ، جو اپنی صدارتی مہم کے دوران مسلم مخالف بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، لاہور دھماکے کے بعد بھی پیچھے نہ رہے اور انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں 'مسیحی خواتین اور بچوں' کو نشانہ بنانے والے ایک اور 'بنیاد پرست حملے' کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ صرف وہ ہی یہ مسئلہ حل کرسکتے ہیں، تاہم انھوں نے 'مسئلے' کی وضاحت نہیں کی.

واضح رہے کہ ری پبلکن امیدوار نے نہ تو لاہور دھماکے کی مذمت کی اور نہ ہی اس پر افسوس کا اظہار کیا.

گذشتہ روز لاہور کے اقبال ٹاؤن میں واقع پارک میں خودکش حملے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 250 سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ دھماکا پارک کے اُس حصے میں ہوا جہاں بچوں کے جھولے نصب تھے، دھماکے کے نتیجے میں مرد و خواتین سمیت 25 بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔

اس دھماکے کے بعد دنیا بھر سے سیاسی شخصیات اور سلیبرٹیز نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی.

واضح رہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات کے حوالے سے مشہور ہیں. حال ہی میں صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثے کے حوالے سے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنی اس بات پر قائم ہیں کہ اسلام ہم سے نفرت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'اسلام' امریکا سے نفرت کرتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف ’شدت پسند‘ امریکا سے نفرت کرتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں کہ عالمِ اسلام کی اکثریت امریکا سے سخت نفرت کرتی ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کئی بیانات دے چکے ہیں، جن پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک بیان میں انہوں نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے متنازع بیانات پر نہ صرف دنیا بھر بلکہ امریکا کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ڈیموکریٹک رہنماؤں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو امریکا کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ’ڈونلڈ ٹرمپ اب عیسائی نہیں رہے‘

دوسری جانب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مسلسل بیانات پر کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ڈونلڈ ٹرمپ کو عیسائیت سے خارج بھی قرار دے چکے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024