• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

جعلی عامل نے 60 سالہ شخص کو زندہ جلا دیا

شائع March 26, 2016
مقتول محنت کش کے 6 بچے تھے—۔فوٹو/ بشکریہ اقبال مرزا
مقتول محنت کش کے 6 بچے تھے—۔فوٹو/ بشکریہ اقبال مرزا

گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں ایک جعلی عامل نے 'جنات نکالنے' کے عمل کے دوران مبینہ طور پر ایک شخص کو زندہ جلا کر قتل کر دیا۔

ایف آئی آر کی کاپی
ایف آئی آر کی کاپی

باغبانپورہ پولیس کے مطابق 60 سالہ محنت کش عبدالستار گزشتہ کچھ روز سے بیمار تھا اور اسے دورے پڑتے تھے، جس کے علاج کے لیے اس کے اہلخانہ نے گوجرہ سے ایک عامل بابا کو بلوایا۔

مذکورہ عامل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچا اور عبدالستار کی بیماری کو جنات کا سایہ قرار دے کر گھر کے ایک کمرے میں لے گیا، جہاں وہ رات بھر آگ جلا کر چلہ کاٹتا رہا۔

تصاویر دیکھیں: جعلی پیروں کے ہتھکنڈے

پولیس کے مطابق صبح کمرے سے کوئی آواز نہ آنے پر اہلخانہ نے کمرے کا دروازہ توڑا تو کمرے میں عبدالستار کی لاش موجود تھی اور آگ کے باعث اس کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس چکا تھا، جبکہ عامل بابا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو چکا تھا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ باغبانپورہ کی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

مقتول محنت کش کے 6 بچے تھے۔

دوسری جانب پولیس نے فرار ہونے والے جعلی عامل اور ان کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف جلا کر قتل کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی پیر کے کہنے پر ماں نے بچے کو پھانسی دے دی

گذشتہ ماہ بھی پنجاب کے علاقے شیخو پورہ میں ایک خاتون نے جعلی پیر کے کہنے پر 11 سالہ بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کر دیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

ahmaq Mar 26, 2016 05:45pm
Allah maghferet karey-----hum kitney beybas heyN aor ghareeb heyN
یمین الاسلام زبیری Mar 26, 2016 10:15pm
اگر یہ جلا زیر کے ساتھ ہوتا تو میں بھی معتقد ہوجاتا لیکن افسوس کہ یہ زبر کے ساتھ ہے۔ اب حاصل کا افسوس کرنے کی بجائے کیا کیا جائے، ہاتھ ملیے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024