• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماورا حسین کا سوشل میڈیا پر مذاق

شائع March 23, 2016
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین — فوٹو/ فائل
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین — فوٹو/ فائل

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے دوسرے مقبول اداکاروں کی طرح ٹوئٹر پر مداحوں کو ان سے سوال کرنے کا موقع دیا تاہم اس دوران لوگوں نے سوالات کے بجائے ماورا کا خوب مذاق بنایا۔

ٹوئٹر پر AskMawra# کے ذریعے ماورا حسین نے اپنے مداحوں کو ان سے مختلف سوالات کرنے کی دعوت دی۔

23 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں بولی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم ’صنم تیری قسم‘ دی جسے ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔

ماورا نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے اور ان کے دلچسپ سوالات کے جوابات دینے کے متعلق بات کی تاہم لوگوں نے ان سے ایسے سوال کیے جس سے اداکارہ کا مذاق ہی بن گیا۔

ماورا کی ٹویٹ کے بعد لوگوں کی ٹویٹس کا ایک سلسلہ جاری ہوگیا۔

لوگوں نے سوال کیا:

’ماورا حسین کیا آپ پاگل ہیں؟‘

’ہم آپ سے سوال کیوں پوچھیں؟ ہمارے پاس اس سے بہتر کام ہیں کرنے کو‘۔

تاہم متعدد لوگوں نے ماورا حسین کے دوسرے انداز میں اپنا نام لکھنے کا بھی مذاق بنادیا۔

ان کا کہنا تھا ’ماورا کیا آپ میرے نام کو بھی اس عجیب طرح سے لکھ سکتی ہیں؟‘

’آپ حسین کو صحیح انداز میں کیوں نہیں لکھ سکتی؟ ایسے عجیب Hocane کیوں لکھا ہے؟‘

انہوں نے تو اپنے نام کو غلط انداز میں ہی لکھ ڈالا

کئی افراد نے ان کی پہلی بولی وڈ فلم میں نازیبا مناظر شوٹ کرنے پر بھی تنقید کردی۔

کچھ نے ماورا کو پہچانے سے بھی انکار کردیا۔

صرف ایک خاتون اس موقع پر ماورا کو سپورٹ کرتی نظر آئیں۔

ان کا کہنا تھا ’اگر آپ نہیں جانتے کہ سوشل میڈیا پر کسی کو تنگ کرنا کیا ہے تو یہ askmawra# دیکھیں، مجھے شرم آرہی ہے کہ کیسے اتنے سارے لوگ مل کر ایک لڑکی کو شرمندہ کر رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: شان کا ماورا حسین پر پابندی لگانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ گزشتہ سال ریلیز بولی وڈ فلم ’فینٹم‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی گئی تھی البتہ اداکارہ ماورا حسین نے ٹوئٹر پر اس فلم کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹ کی۔

ماورا کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو آزادی ہے کہ وہ اپنی رائے دے سکے جس کی وجہ سے وہ فلم ’فینٹم‘ کے خلاف نہیں۔

ماورا کی ٹویٹ کے فوری بعد پاکستانی اداکار شان نے ان پر پاکستان میں پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024