• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

خواتین کھلاڑیوں پرتنقید، انڈین ویلز ٹینس کے ڈائریکٹر مستعفی

شائع March 22, 2016
سرینا ولیمز انڈین ویلز کے ڈارئریکٹر ریمنڈ مور سے ٹرافی لے رہی ہیں—فوٹو: اے ایف پی
سرینا ولیمز انڈین ویلز کے ڈارئریکٹر ریمنڈ مور سے ٹرافی لے رہی ہیں—فوٹو: اے ایف پی

انڈین ویلز: انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر ریمنڈ مور خواتین کھلاڑیوں کے حوالے سے متنازع بیان پر تنقید کی ذد میں آنے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ٹورنامنٹ کے سربراہ لیری ایلیسن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ'ریمنڈ مورے مجھے آگاہ کرے کہ وہ فوری طورپر اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں'۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ ریمنڈ مور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 'میں اپنے اگلےجنم میں ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن میں ہونا چاہتا کیونکہ وہ مردوں کے بل بوتے پر یہاں تک پہنچے ہیں'۔

ان کا کہناتھا کہ'وہ کوئی فیصلہ نہیں کرتے اور وہ خوش قسمت ہیں، وہ بہت بہت خوش قسمت ہیں، اگر میں ایک خاتون کھلاڑی ہوتا تو میں ہررات اپنے گھٹنوں کے بل خدا کا شکر ادا کرتا کہ روجرفیڈرر اور رافیل نڈال پیدا ہوئے کیونکہ وہ اس کھیل کو یہاں تک لے آئے'۔

ٹینس کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور سابق اسٹار مارٹینا ناوریٹیلووا سیمت کئی اسٹارز نے مورے کو اس بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ'ان کا یہ بیان دنیا میں موجود ہر خاتون کی توہین ہے'۔

ریمنڈ مور نے اپنے بیان پر پہلے ہی معافی مانگ لی تھی لیکن شدید تنقید پر مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024