• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

محمد عملیش ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات

شائع March 22, 2016

اسلام آباد: نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محمد عملیش کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا سربراہ تعینات کردیا گیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) میں 21ویں گریڈ کے افسر محمد عملیش کو تحسین انور شاہ کی جگہ ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عملیش آئی جی بلوچستان پولیس، پنجاب پولیس اسپیشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب پولیس، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب پولیس اور کیپیٹل سٹی پولیس (سی سی پی او) لاہور کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

محمد عملیش ایس ایس پی موٹر وے اور نیشنل ہائی وے بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انہوں نے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی فرائض انجام دیئے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024