• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماسک پہنا بچہ گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک

شائع March 21, 2016

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک سیکیورٹی گارڈ نے ماسک پہنے گیارہ سالہ بچے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروز آباد کے علاقے میں اتوار کی رات پیش آنے والے واقعے میں غلام نبی نامی گارڈ نے علی حسن کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے سفاری پارک کی جھیل میں بچہ ڈوب گیا

انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ہسپتال کی شعبہ حادثات کی سربراہ سیمی جمالی نے کہا کہ بچے کو سر پر گولی لگی۔

یہ بھی پڑھیں: گارڈ کی فائرنگ سے زخمی پنگولین ہلاک

ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذوالفقار مہر نے ڈان کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچہ ماسک لگایا ہوا تھا جسے دیکھ کر گارڈ گھبرا گیا اور فائرنگ کردی۔

اس رپورٹ کا فائل کرنے سے اس حوالے سے مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024