• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

'مشرف کو گارڈ آف آنر دینے والے سیاسی ڈرامہ کر رہے ہیں'

شائع March 20, 2016

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے خلاف احتجاج پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مشرف کو گارڈ آف آنر دینے والے آج سیاسی 'ڈرامہ' کر رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ یہ منافقت اور دوہرے معیار کی انتہا ہے کہ مشرف کے بیرون ملک جانے کی وہ جماعت مخالفت کر رہی ہے جس نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں جنرل مشرف کے ساتھ این آر او والی دوستی نبھائی۔

مزید پڑھیں: مشرف علاج کیلئے دبئی چلے گئے

ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے خلاف 2009 میں تحقیقاتی کمیٹی نے سابق وزیراعظم اور پی پی پی کی سابق سربراہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہونے کا عندیہ دیا مگر حکمرانوں نے پھر بھی آنکھ اٹھا کر مشرف کی طرف نہیں دیکھا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ یہ مذاق نہیں تو اور کیا ہے کہ جنرل مشرف کو گارڈ آف آنر دیکر رخصت کرنے والے آج سیاسی ڈرامہ بازی پر اتر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیمار مشرف، طاقتور مشرف

وفاقی وزیر نے کہا کہ سپر یم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جنرل مشرف کا نام ای سی ایل سے ہٹایا ہے، اگر کسی کو یہ فیصلہ نظر نہیں آتا تو اس کے لیے صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ مشرف 18 مارچ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام خارج ہونے کے بعد علاج کیلئے دبئی چلے گئے تھے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے بدھ کو وفاقی حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جون، 2014 میں مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر پی پی پی برہم

عدالتی فیصلے کے کچھ گھنٹوں بعد میڈیا پر قیاس آرئیاں شروع ہو گئیں مشرف بدھ کو رات گئے دبئی روانہ ہو رہے ہیں۔

تاہم، آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔

بعدازاں چوہدری نثار نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے‘۔

وزارت داخلہ نے 5 اپریل 2013 کو مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا، جس پر سابق صدر نے 6 مئی 2014 کو اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مشرف کی بیرون ملک منتقلی پر پی پی پی کا احتجاج

ادھر پییلز پارٹی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاگیا جس میں مظاہرین نے حکومت کیخلاف نعرے لگائے ۔

سیینیٹر تاج حیدر نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ بیرونی طاقتیں ملک کے فیصلے کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: 'بھڑکیں مارنے والے دیکھتے رہے اور مشرف چلے گئے'

وزیراعلٰی سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے بھی حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کے جانے پر نہیں حکومت کی منافقت پراحتجاج کررہے ہیں ۔

انہوں نے چوہدری نثار کو پرویز مشرف کا 'ترجمان' بھی قرار دے دیا۔

پرویزمشرف کی روانگی کیخلاف راولپنڈی لیاقت باغ میں پی پی کارکنان جمع ہوئے اوراحتجاج کیا ۔

اس کے علاوہ اسلام آباد پریس کلب کے باہر پیپلز پارٹی ویمن ونگ کے تحت مظاہرہ کیاگیا۔

سینٹر فرحت اللہ بابر نے پرویز مشرف کی رخصتی کو حکومت سے 'ڈیل' کا نتیجہ قرار دیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

ahmaq Mar 21, 2016 12:51am
you know most of us are ahmaq
ahmaq Mar 21, 2016 11:44am
Moreover, u know most of us do not know guard of honours is presented by armed forces

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024