• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سی پیک کے تحت 3 نئی جامعات کا قیام

شائع March 20, 2016

اسلام آباد: ترقی اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان اور فاٹا میں پاک-چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر تین جامعات بنائی جارہی ہیں۔

ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹیاں حکومتی پروگرام کا حصہ ہیں جس کے تحت بجلی کی پیداوار اور انفااسٹرکچر کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم پر بھی فوکس کیا جائے۔

بشکریہ پلاننگ کمیشن پاکستان۔
بشکریہ پلاننگ کمیشن پاکستان۔

انہوں نے کہا کہ سی پی ای سی سے خطے کی تین ارب آبادی کو فائدہ ہوگا جبکہ خطے کو آپس میں منسلک کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سیاسی پارٹیاں سی پیک پر باہمی اختلافات ختم کریں، چین

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک کے غیر ترقی یافتہ علاقے سب سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے جبکہ اس کے اثرات کوئٹہ سے گوادر تک منصوبے کے مغربی روٹ پر نظر آنے لگے ہیں جو کہ رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی اور مغربی روٹ مکمل ہونے کی جانب بڑھیں گے تو بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘پاک-چین اقتصادی راہداری سے ہندوستان کو بھی فائدہ ہوگا’

ان کا کہنا تھا کہ سی پی ای سی 15 سال طویل منصوبہ ہے جو کہ موجودہ حکومت کے دور تک محدود نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کو بھی پاک چین راہداری منصوبے کی افادیت کا احساس ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں چین کے صدر نے پاکستان کے دورے کے دوران پاک چین اقتصادی کوریڈور، بجلی کی پیداور اور دیگر منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے کیے تھے۔

اس منصوبے کو پاکستان کی قسمت بدلنے کے حوالے سے ایک 'گیم چینجر' کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024