• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ہندوستان: 4 سال تک بیٹی کے ریپ پر باپ گرفتار

شائع March 20, 2016

نئی دہلی: ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص 4 سال تک اپنی بیٹی کا ریپ کرتا رہا مگر ماں کے یقین نہ کرنے پر لڑکی نے خود ہی اس فعل کی ویڈیو بنا کر ماں کو یقین دلایا۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ماں کو پہلے روز سے بتا رہی تھی لیکن ان کو کبھی اس کی بات کا یقین نہیں آیا۔

لڑکی کی عمر 18 سال ہے — فوٹو : اسکرین شاٹ
لڑکی کی عمر 18 سال ہے — فوٹو : اسکرین شاٹ

ویڈیو بنانے کے حوالے سے اس نے بتایا کہ یہ واحد طریقہ تھا جس سے وہ اپنی ماں کو اپنی بات کا یقین دلوا سکتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 4 سال قبل لڑکی کا باپ اس کو موٹر سائیکل چلانے کا طریقہ سکھانے کا بہانے کھیت میں لے گیا اور اس کا ریپ کیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی ماں نے بتایا کہ 'میری بیٹی نے ہر بار ریپ کا نشانہ بننے کے بعد مجھے بتایا لیکن مجھے کبھی اس کی بات پر یقین نہیں آیا، کیوں کہ میں سوچتی تھی کہ کوئی باپ اپنی بیٹی کے ساتھ کیسے ایسا کر سکتا ہے'۔

ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی چند ماہ قبل اپنے علاقے سے 50 کلو میٹر دور نرسنگ کی تعلیم لینے کے لیے منتقل ہو گئی۔

لڑکی نے کہا کہ میں نے ماں کو 2 ماہ قبل بھی اس حوالے سے بتایا تھا، لیکن انہوں نے کہا کہ میں جھوٹی کہانیاں بنا رہی ہوں۔

ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے — فوٹو : اسکرین شاٹ
ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے — فوٹو : اسکرین شاٹ

اس کے بعد لڑکی نے ایک منصوبہ بنایا، 4 روز قبل وہ اپنی ایک سہیلی کے گھر منتقل ہو گئی، اس نے اپنے باپ کو بھی ٹیلی فون کرکے کے بلوا لیا، جب وہ وہاں آیا تو اس نے اپنی دوست کو کہا کہ وہ دروازے کے باہر کھڑے ہو کر ویڈیو بنائے۔

لڑکی کی ماں نے بتایا کہ جب میں نے ویڈیو دیکھی تو میں سن ہو کر رہی گئی اور مجھے شدید ذہنی جھٹکا لگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو لے کر پولیس اسٹیشن گئیں اور اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ 'میں یہ کبھی نہیں بھول سکتی، اس لیے اپنے شوہر کی کوئی قانونی مدد نہیں کروں گی۔'

پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم یہ بھی سوچا جا رہا ہے کہ اس کے خلاف بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ بھی درج کیا جائے۔

ریپ کا شکار لڑکی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے باپ کو عوامی مقامی پر پھانسی دی جائے۔

اس شخص کی ایک اور بیٹی، جس کی 5 سال قبل شادی ہو چکی ہے، نے سارے معاملے کی وجہ باپ کی شراب نوشی کو قرار دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے خود بھی اقرار کیا ہے کہ شراب نوشی کی وجہ سے مکروہ فعل کا مرتکب ہوا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر روز کم از کم 240 بچوں کے ساتھ مختلف جرائم سامنے آتے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024