• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: ڈی ایچ اے گارڈ ڈکیتی کے دوران قتل

شائع March 20, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک گارڈ کو قتل کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ مقتول وقاص ایک ڈی ایچ اے افسر کی سیکیورٹی پر مامور تھا اور وہ ہفتے کو اپنے افسر کے اہل خانہ کے ساتھ گلشن اقبال بلاک-5 ان کے رشتہ داروں کے پاس آیا تھا۔

پولیس کے مطابق، وقاص گھر کے باہر گاڑی کے ڈرائیور کے ساتھ کھڑا تھا جب دو مسلح افراد اس سے موبائل چھیننے کی نیت سے آئے۔

وقاص کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ تاہم وقاص نے زخمی ہونے کے باوجود جوابی فائرنگ میں ایک مشتبہ ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔

دوسرا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ زخمی وقاص کو قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی مو ت کی تصدیق کر دی۔

یہ خبر 20 مارچ ، 206کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024