• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

اقوام متحدہ میں یوم پاکستان منانے کا منصوبہ

شائع March 20, 2016
۔— فائل فوٹو
۔— فائل فوٹو

نیویارک: اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ 23 مارچ کو یوم پاکستان منایا جائے گا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کیلئے پاکستانی مشن نےتاریخی جنرل اسمبلی ہال میں ایک میوزک کانسرٹ کرانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں استاد راحت فتح علی خان اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

SufiNight: Music of Peace نامی اس کانسرٹ کا مقصد عالمی اسٹیج پر امن اور ہم آہنگی کی ترویج ہے۔

ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل اس محفل میں استاد راحت اپنے مشہور زمانہ گیت سنائیں گے۔

اقوام متحدہ کیلئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بتایا کہ کانسرٹ کا مقصد پاکستان کی ثقافت اور سافٹ امیج دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

’عوامی سفارت کاری دل و دماغ جیتنے کا انتہائی موثر طریقہ ہے‘ اور اس پروگرام کا بھی یہی مقصد ہو گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف متعدد مرتبہ پاکستانی سفیروں سے عوامی سفارت کاری کرنے پر زور دے چکےہیں۔

یہ خبر 20 مارچ، 2016 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025