• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ترکی: خود کش حملے میں 5افراد ہلاک

شائع March 19, 2016

استبول: ترکی کے شہر استنبول میں خود کش دھماکے میں حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 36 زخمی ہوگئے۔

فوٹو : بشکریہ سی این این ترک
فوٹو : بشکریہ سی این این ترک

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا شہر کے مصروف ترین کاروباری مقام پر ہوا، جس کی زد میں کئی افراد آئے، اس لیے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ترکی کے نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق دھماکا استقلال اسٹریٹ میں ہوا.

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد افراتفری پھیل گئی اور لوگوں نے جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنا شروع کردیا۔

استبول کے گورنر کے مطابق دھماکے سے 5 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 36 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا.

زخمیوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان میں 12 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ استقلال اسٹریٹ استبول کی اہم تجارتی شاہراہ ہے، جہاں ہفتے اور اتوار کے روز عام دنوں کے مقابلے میں لوگ زیادہ تعداد میں خریداری کے لیے آتے ہیں، جب کہ ترکی آنے والے سیاح بھی استقلال اسٹریٹ میں بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں.

حالیہ دنوں میں ترکی میں دھماکوں اور شدت پسندوں کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، یہ دھماکے اور حملے شدت پسند تنظیم داعش کے ساتھ ساتھ باغی کردوں کی جانب سے بھی کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی کے دارالحکومت میں بم دھماکا، 34 افراد ہلاک

گذشتہ اتوار کو بھی ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے مرکزی چوک میں کار بم دھماکے میں 34 افراد ہلاک اور 125 زخمی ہوئے تھے، اس دھماکے کی ذمہ داری ترکی کی کردش ورکرز پارٹی نے قبول کی تھی۔

استنبول حملے میں دو اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یروشلم میں میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے خود کش دھماکے میں دو اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کیا اس حملے کا نشانہ اسرائیلی شہری تھے، تاہم اب تک اس حوالے سے ثبوت سامنے نہیں آئے۔

ترکی میں گزشتہ تین سال کے دہشت گردی کے بڑے واقعات

  • 13 مارچ 2016 کو انقرہ مرکزی چوک پر ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوئے۔

  • 17 فروری 2016 کو انقرہ ہی میں ترک فوجی قافلے پر ہونے والے کار بم دھماکے میں 29 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • 12 جنوری 2016 کو استمبول میں ہونے والے خود کش حملے میں جرمنی کے 11 سیاح ہلاک اور دیگر 16 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • 10 اکتوبر 2015 کو انقرہ میں ہونے والی کردش حمایتی ریلی میں خود کش حملے کے باعث 103 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • 20 جولائی 2015 کو ترکی کی شامی سرحد کے قریب کردش اکثریتی علاقے میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • 11 مئی 2013 ترکی کے شام سے متصل سرحدی علاقے ریحانلی میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • 11 فروری 2013 کو ریحانلی میں بس میں ہونے والے بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmaq Mar 19, 2016 05:44pm
واضح رہے کہ استقلال اسٹریٹ استبول کی اہم تجارتی شاہراہ ہے، جہاں ہفتے اور اتوار کے روز عام دنوں کے مقابلے میں لوگ زیادہ تعداد میں خریداری کے لیے آتے ہیں، جب کہ ترکی آنے والے سیاح بھی استقلال اسٹریٹ میں بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں. because most popular gazinos and bars and etertainment centres and 4-5 star hotels including dancing bars are located very close or parallel to this street

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024