• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

مشرف علاج کیلئے دبئی چلے گئے

شائع March 18, 2016

کراچی: سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام خارج ہونے کے بعد علاج کیلئے دبئی چلے گئے۔

سپریم کورٹ نے بدھ کو وفاقی حکومت کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جون، 2014 میں مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

عدالتی فیصلے کے کچھ گھنٹوں بعد میڈیا پر قیاس آرئیاں شروع ہو گئیں مشرف بدھ کو رات گئے دبئی روانہ ہو رہے ہیں۔

تاہم، آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان نے ان خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔

مشرف جمعرات کو رات گئے سخت سیکیورٹی پہرے میں اپنی بیوی صہبا مشرف کے ہمراہ ایک نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوئے، جہاں اے پی ایم ایل کی اعلی قیادت اور ان کی طبی ٹیم پہلے سے موجود ہے۔

مشرف نے روانہ ہوتے وقت ڈان نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ ایک کمانڈو ہیں اور انہیں اپنے وطن سے پیار ہے۔’ میں کچھ ہفتوں یا مہینوں میں واپس آ جاؤں گا‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ واپس پاکستان آ کر تمام مقدمات کا سامنا کرنے کے علاوہ سیاست میں متحرک کردار بھی ادا کریں گے۔

جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مشرف کا نام ایس سی ایل سے نکالنے کا اعلان کیا، جس کے بعد سابق صدر کی بیرون ملک روانگی کی راہ ہموار ہو گئی۔

چوہدری نثار نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے آج باقاعدہ درخواست کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مشرف پر ملکی عدالتوں میں مقدمات جوں کے توں رہیں گے اور وہ ان کا سامنا کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ سابق صدر نے مقدمات میں پیش ہونے کا وعدہ کیا ہے۔

بعد ازاں وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے 5 اپریل 2013 کو مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا، جس پر سابق صدر نے 6 مئی 2014 کو اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (3) بند ہیں

Mansour Haidar Raja Mar 18, 2016 08:09am
حکومت اور اعلیٰ عدلیہ کی جانب کسی قسم کی رکاوٹ جب نا رھی تو مشرف صاحب کو اپنے علاج کی خاطر بیرون ملک جانا ہی تھا ۔ اور مجموعی طور پر اس اقدام کا اچھا نتیجہ بر آمد ھونے کا امکان ھے خصوصا حکومت وقت کے لیٔے ملک کی سیاسی فضا میں سانس لینا زیادہ آسان ھو جاۓ گا۔
ahmaq Mar 18, 2016 09:32am
کچھ ہفتوں یا مہینوں میں واپس آ جاؤں گا‘۔No one knows how long these weeks or months would span including commando.
Israr Muhammad khan Mar 19, 2016 12:35am
کمانڈو صاحب کب واپس آئینگے یہ کمانڈو صاحب کو معلوم ھوگا لیکن ایک بات طے ھے کہ نواز شریف کے دور میں کم از کم نہیں آئیگا مشرف کو چھوڑنے کا فیصلہ پسندیدہ نہیں ھے لیکن ھمارے ملک میں اب بھی طاقت کا سرچشمہ کہیں اور ھے حکومت کو یہ فیصلہ کرنا تھا یہ فیصلہ نواز شریف کے لئے اچھا ثابت ھوسکتا ھے اب حکومت پر اسٹبلیشمنٹ کا دباؤ کم ھوجائیگا لیکن یہ کریڈٹ اس حکومت کو دیا جاسکتا ھے کہ انہوں نے ائین شکنی کرنے والے کے حلاف مقدمہ قائم کرکے ایک ابتداء تو کی مشرف کو سزا ھوئی یا نہیں لیکن اتنا بھی کافی ھے کہ ایک فوجی امر کو تین سال تک گھر تک محدود رکھا گیا مشرف باہر چلا گیا لیکن حکومت کی اجازت سے

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024