• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

یمن:سعودی اتحاد کے فضائی حملے , 119 ہلاک

شائع March 17, 2016 اپ ڈیٹ March 18, 2016

صنعاء: اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ منگل کے روز یمن کے صوبے ہاجا کی مارکیٹ میں ہونے والے سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں 119 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یونیسیف کے مطابق ضلع ماستابہ میں ہونے والی ہلاکتوں میں 22 بچے بھی شامل ہیں جبکہ حملے میں 47 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ مارچ میں اس وقت کی یمنی حکومت کی حمایت میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے حوثی عسکریت پسندوں پر حملوں کا آغاز کیا گیا تھا اور مذکورہ حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کو اب تک کی سب زیادہ ہلاکتیں قرار دیا جارہا ہے۔

اس سے قبل میڈیکل اور قبائلی ذرائع نے حملے میں 41 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی اور ہیلتھ حکام نے بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر شہری ہیں۔

لیکن حوثی باغیوں کے قریبی ایک قبائلی سردار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں 33 حوثی قبائل کے عسکریت پسند بھی تھے۔

اتحادی ترجمان کا کہنا تھا کہ فضائی حملہ عسکریت پسندوں کے ایک اجتماع پر کیا گیا تھا، جہاں منشیات کی خریدو فروخت ہورہی تھی۔

یونیسیف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ہم ہاجا صوبے کے ضلع ماستابہ میں ہونے والے فضائی حملے کی مزمت کرتے ہیں۔'

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے یمن تنازع میں شامل تمام جماعتوں پرزور دیا کہ وہ "بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی حقوق کے حوالے سے موجود قوانین کا احترام کریں"۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ سال یمن میں مختلف حملوں میں 2000 بچے ہلاک ہوئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے گزشتہ روز مذکورہ فضائی حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، جس میں بچے، خواتین اور عام شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024