• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

غلام علی ہندوستانی گجرات میں پرفارم کریں گے

شائع March 17, 2016
غزل گائیک غلام علی — ۔
غزل گائیک غلام علی — ۔

نامور غزل گائیک غلام علی اپنے متعدد کنسرٹ منسوخ ہونے کے باوجود ایک مرتبہ پھر ہندوستان میں پرفارم کریں گے۔

75 سالہ گلوکار غلام علی کو چار روزہ ثقافتی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے دعوت دی گئی ہے، جہاں غلام علی کے ساتھ مزید 9 فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع باون نگر میں اس ایونٹ کا انعقاد مذہبی لیڈر موراری باپو نے کیا ہے جو 19 مارچ سے 22 مارچ تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: غلام علی کا ممبئی میں کنسرٹ منسوخ

ایونٹ آرگنائزر اور موراری کے قریبی ساتھی ہریش جندرہ جوشی کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ تالگاجردا گاؤں میں موراری باپو کے ٹرسٹ شری چتراکٹدھم کی جانب سے پیش کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’غلام علی اس چار روزہ ایونٹ میں ایک دن پرفارم کریں گے، وہ اس سے قبل بھی یہاں پرفارم کر چکے ہیں، غلام علی کو مزید 5 فنکاروں کے ہمراہ ایونٹ کے آخری روز ’ہنومنت ایوارڈ‘ دیا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں: غلام علی ہندوستانی فلم ’گھر واپسی‘ میں کاسٹ

جوشی کا مزید کہنا تھا کہ مزید 4 فنکاروں کو بھی ’ہنومنت ایوارڈ‘ دیاجارہا ہے، جن میں کلاسیکل ڈانسر، لوک سبہا کی رکن اور بولی وڈ اداکارہ ہیما مالنی بھی شامل ہیں، واضح رہے کہ یہ ایوارڈ گذشتہ 10 برسوں سے دیا جارہا ہے۔

جوشی نے مزید بتایا کہ ’فلم اداکار دھرمندر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں مزید تین فنکاروں کے ہمراہ ’نترج ایوارڈ‘ دیا جائے گا‘۔

مزید پڑھیں: شیو سینا کی دھمکیاں رائیگاں،غلام علی دہلی مدعو

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا کی دھمکیوں کے باعث غلام علی کے متعدد کنسرٹ ہندوستان میں منسوخ ہوچکے ہیں تاہم رواں برس جنوری میں کلکتہ میں ہونے والا ان کا کنسرٹ بغیر کسی پریشانی کے منعقد ہوا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

PKR Mar 17, 2016 05:41pm
So it's true then; India love Pak Talent more than their compatriots.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024