• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پی آئی اے کو ختم نہیں کیا جائے گا، حکومت

شائع March 16, 2016

اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ نئی ایئر لائن کے قیام کے باوجود پی آئی اے کو ختم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو نوکری سے نکالا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو بتایا کہ سالانہ 5کروڑ مسافر ریلوے کے ذریعے سفر کرتے ہیں جبکہ مال گاڑیوں کی آمدن 12ارب روپے سالانہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں ریلوے کا خسارہ 27ارب روپے تھا جو اس سال کم ہوکر 24ارب روپے ہوگا۔

وزیر مملکت شیخ آفتاب نے بتایا کہ پاکستان ایئرویز لمیٹڈ کے لیے ابھی جہاز خریدنے کا فیصلہ نہیں ہوا، تاہم لیز پر جہاز لے کر آپریشن شروع کیا جائے گا۔

پاکستان ایئرلائنز کارپوریشن بل کو مشترکہ اجلاس میں پیش کرنے کی تحریک ایک مرتبہ پھر دو روز کیلئے موخر کردی گئی۔

پیپلز پارٹی کے یوسف تالپور نے کہا کہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے سندھ کو بجلی چور کہا ہے، کسی ایک فیڈر پر بجلی چوری ہو تو پورے صوبے کو الزام نہیں دیا جا سکتا۔

ڈپٹی اسپیکر مرتضِی جاوید عباسی نے کہا کہ وفاقی وزیر ایوان میں آ کر اس کا جواب دیں گے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024