• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

پاکستانی خفیہ معلومات پر انڈیا میں 3 ’دہشت گرد‘ ہلاک

شائع March 16, 2016
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو

نئی دہلی: ہندوستان کی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کی فراہم کردہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر دس میں سے تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

روزنامہ دی ہندو نے وزارت داخلہ کے ایک اعلی افسر کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گردوں کی مبینہ در اندازی سے متعلق پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی نصیر خان جنجوعہ کی فراہم کردہ معلومات درست ثابت ہوئیں۔

انہوں نے تفصیلات میں جائے بغیر بتایا کہ دس میں سے تین دہشت گردوں سے نمٹا جا چکا ہے۔

افسر کے مطابق، تصدیق کا عمل جاری ہونے کی وجہ سے حکام تینوں دہشت گردوں سے متعلق مزید معلومات شیئر کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ دہشت گردپچھلے ہفتے مہا شیو راتری جشن سے قبل گجرات کے مشہور سومناتھ مندر پر حملے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

’ہم نے مزید سات دہشت گردوں کا پتہ چلایا ہے اور ان کا کسی تیسرے ملک سے تعلق ہو سکتا ہے‘۔

دی ہندو کے مطابق، نصیر جنجوعہ نے اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت دیول سے معلومات کے تبادلے میں مبینہ طور پر بتایا تھا کہ پاکستان کے پاس لشکر طیبہ یا جیش محمد کے دس دہشت گردوں سے متعلق اطلاعات ہیں۔

سی این این-آئی بی این نیوز چینل نے کہا انڈین سیکیورٹی ایجنسیوں نے اس خفیہ اطلاع پر کام کرتے ہوئے پتہ چلایا کہ یہ دہشت گرد دہلی پہنچنے میں کامیاب ہو چکےہیں۔

دہلی پولیس ذرائع نے کہا تھا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ یہ دہشت گرد بازاروں اور شاپنگ مالز پر حملہ کر سکتے ہیں۔

انڈیا گیٹ، راشراپتی بھون اور ریلوے اسٹیشنز سمیت دہلی کی تمام اہم تنصیبات پر ہائی الرٹ ہے۔

یہ خبر 16 مارچ، 2016 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

ahmaq Mar 16, 2016 07:47am
very interesting they preferred their death rather their arrest and investigation

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024