• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

زخمی فلسطینی بچے کو ریال میڈرڈ ٹیم سے ملاقات کی دعوت

شائع March 16, 2016
احمد دوابشا — فوٹو: اے ایف پی
احمد دوابشا — فوٹو: اے ایف پی

رام اللہ: فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے حملے میں آتشزگی کے باعث اپنے 18 ماہ کے بھائی، والد اور والدہ کو کھو دینے والے ایک 5 سالہ فسلطینی بچے کو اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت دیگر ریل میڈرڈ کھلاڑیوں سے ملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔

5 سالہ احمد دوابشا کے دادا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عزیزوں کے ساتھ اردن کے دارالحکومت امان سے سپین کا سفر کرے گا۔

حسین دوابشا کا کہنا تھا کہ ان کو ریل میڈرڈ کی جانب سے دعوت دی گئی ہے تاہم انھیں یہ معلوم نہیں کہ وہ ان کھلاڑیوں سے کب ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں: انتہا پسند یہودیوں نے 18 ماہ کا فلسطینی بچہ زندہ جلادیا

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ جبریل راجوب نے ریل میڈرڈ کی جانب سے، ایک ایسے بچے کیلئے جو اپنا سارا خاندان کھو چکا ہے، انسانی ہمدردی کی اس اعلیٰ مثال کو قائم کرنے پر ان کا خیر مقدم کیا۔

انھوں نے کہا کہ اس سارے معاملے کے آغاز میں ایک نامعلوم سپاہی زین الدین زیڈان بھی شامل ہیں جن کا وہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

احمد دوابشا کے دادا کا کہنا تھا کہ بچے نے 8 ماہ کا عرصہ ہسپتال میں گزارا، اب وہ بہتر ہورہا ہے، تاہم اس کی مکمل صحت یابی کی لیے مزید وقت اور احتیاط درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین: 18 ماہ کےمقتول بچے کا والد بھی ہلاک

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اسرائیل کے انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے مغربی کنارے میں گھروں پر حملہ کرکے انھیں آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں 18 ماہ کا فلسطینی بچہ علی سعادت دوابشا زندہ جل کر ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اس کا بھائی احمد دوابشا، والد اور والدہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: فلسطین: 18 ماہ کے مقتول بچے کی والدہ بھی ہلاک

احمد دوابشا کے والد اور والدہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہلاک ہوگئے تھے، تاہم اس بد نصیب خاندان میں صرف احمد دوابشا 8 ماہ ہسپتال میں علاج معالجے کے بعد زندہ بچ جانے میں کامیاب ہوگیا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024