• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

میانمار: سوچی کے ڈرائیور صدر منتخب

شائع March 15, 2016
آنگ سان سوچی اور نومنتخب صدر ہِتن کیاو — فوٹو: اے پی
آنگ سان سوچی اور نومنتخب صدر ہِتن کیاو — فوٹو: اے پی

نیپی داو: میانمار کی پارلیمنٹ نے تاریخی انتخاب میں آنگ سان سوچی کے قریبی ساتھی اور ڈرائیور ہِتن کیاو کو ملک کا پہلا سویلین صدر منتخب کرلیا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق 70 سالہ ہِتن کیاو ملک میں 50 سال سے بھی زائد عرصے کی آمریت کے بعد جمہوری طور پر منتخب ہونے والے پہلے صدر ہیں، جو یکم اپریل کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔

مشترکہ پارلیمنٹ کے 652 ارکان پر مشتمل ایوان میں سے 360 نے ہِتن کیاو کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد اسپیکر پارلیمنٹ نے ان کی کامیابی کا اعلان کیا۔

— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی

صدارتی انتخاب میں فوج کے نامزد امیدوار مینٹ سِوے 213 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے، جس کے باعث وہ ملک کے پہلے نائب صدر ہوں گے۔

ہِتن کیاو کی ہی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے امیدوار ہنری وین تیو 79 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے اور ملک کے دوسرے نائب صدر منتخب ہوئے۔

صدر منتخب ہونے کے بعد ہِتن کیاو نے مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے عوام کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : میانمار انتخابات: آنگ سوچی کی پارٹی کو اکثریت حاصل

واضح رہے کہ میانمار کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے گزشتہ سال 8 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔

نوبیل انعام یافتہ آنگ سان سوچی ملکی قانون کے مطابق صدر نہیں بن سکتیں کیوں کہ ان کے شوہر غیر ملکی ہیں، جبکہ برطانوی شہریت رکھنے والے ان کے دونوں بیٹے بھی اسی قانون کے تحت اقتدار میں نہیں آسکتے۔

اسی قانون کی وجہ سے آنگ سان سوچی کی جگہ پارٹی کے مقتدر حلقوں میں قابل بھروسہ سمجھے جانے والے اور ملک کے مشہور مصنف اور شاعر من تھو ون کے بیٹے ہِتن کیاو کو صدارتی انتخاب کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا۔

خیال رہے کہ میانمار کے انتخابی نظام کے مطابق ملک کا صدر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے سامنے آنے والے دو امیدواروں اور فوج کے تیسرے امیدوار میں سے کسی کو منتخب کیا جاتا ہے، جبکہ دونوں ایوانوں میں ایک چوتھائی نشستیں بھی فوجی امیدواروں کے لیے مختص ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

badtameez Mar 15, 2016 03:31pm
gharib mumalik meyn waderey khud ya un key driver, bavarchi, khansamey malik ka haath batatey heyN her kaam meyN siasat sey lekar juram tak --- bohat ajeeb baat hey suchi ki party ko koyi dossara banda na mila---malıkan ka hukam jo tha--------------
ahmaq Mar 15, 2016 07:18pm
@badtameez bohat hi badtameez ho gaye ho -- kabhi eisiy baatey muN pharh kar thorhi kartey heyN --malikan naraaz ho jaye gi

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024