• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

'بھارت ماتا کی جے' نعرہ نہیں لگاسکتا، ہندوستانی سیاستدان

شائع March 14, 2016
تصویر بشکریہ وکی پیڈیا
تصویر بشکریہ وکی پیڈیا

ممبئی: ہندوستانی جماعت کل ہند مجلس اتحاد المسلمين کے رہنما اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وہ 'بھارت ماتا کی جے' کا نعرہ نہیں لگائیں گے۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کچھ روز قبل ہندوستان انتہا پسند جماعت راشتریا سومسیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھگوت نے تجویز دی تھی کہ نئی نسل کو ہندوستان نواز نعرے سکھائے جانے چاہیئیں۔

ہندوستانی ریاست مہاراشترا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے بھگوت صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'میں وہ نعرہ نہیں لگاتا۔ آپ کیا کریں گے؟'

انہوں نے کہا کہ آپ اگر میرے گلے پر چھری بھی رکھ دیں تب بھی میں وہ نعرہ نہیں لگاؤں گا۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کےآئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ہر کسی کو 'بھارت ماتا کی جے' کا نعرہ بلند کرنا ہوگا۔

تین مارچ کو بھگوت نے کہا تھا کہ نئی نسل کو 'بھارت ماتا کی جے' کا نعرہ لگانا سکھانا چاہیے۔

یہ بیان جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں جاری تنازعے کے بعد سامنے آیا تھا۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025