• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رضا ہارون کون ہیں اور کب ایم کیو ایم میں آئے؟

شائع March 14, 2016

مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہونے والے 50 سالہ رضا ہارون کراچی میں پیدا ہوئے اور یہیں تعلیم حاصل کی، 1987 میں وہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) میں شامل ہوئے۔

1992 میں کراچی آپریشن کے بعد وہ 1994 میں لندن منتقل ہوگئے اور2007 میں وطن واپس آئے۔

2008 میں وہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر بھی رہے۔ رضا ہارون ایم کیو ایم کے اندر بھی کئی اہم عہدوں پر کام کرتے رہے، وہ ایم اکیو ایم کے سینیئر رہنماؤں میں شمار کیے جاتے تھے۔

مئی 2013 میں انھیں رابطہ کمیٹی سے فارغ کردیا گیا جس کے بعد وہ سیاسی منظرنامے سے غائب ہوگئے تھے۔

ان کے قریبی حلقوں کو کہنا ہے کہ وہ رابطہ کمیٹی سے اخراج کے بعد دبئی منتقل ہو گئے تھے۔

انہوں نے آج آج (یعنی پیر کو) وطن واپسی پر سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024