• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

چیمپیئنز ٹرافی ہاکی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

شائع March 13, 2016
چیمپیئنز ٹرافی رواں سال جون میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔ فائل فوٹو اے ایف پی
چیمپیئنز ٹرافی رواں سال جون میں انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔ فائل فوٹو اے ایف پی

لاہور: زبوں حالی سے دوچار پاکستان ہاکی کو ایک اور دھچکا لگا ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جون میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ قدم مستقل مسائل اور بدترین کارکردگی سے دوچار پاکستانی ہاکی کیلئے ایک اور بڑا دھچکا ہے جو تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ اور پھر رواں سال ہونے والے اولمپک مقابلوں کیلئے بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا۔

گزشتہ سال اگست میں پاکستان ہاکی کی باگ ڈور سنبھالنے والی موجودہ مینجمنٹ کو اب تک جون میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ایک قومی ٹیم تشکیل دے دینی چاہیے تھی۔

لیکن فیڈریشن ایسا کرنے میں ناکام رہی شاید ان کے کچھ الگ ہی منصوبے ہوں کیونکہ ابھی تک حکام کی جانب سے پاکستان ہاکی کو دوبارہ بلندیوں تک پہنچانے کیلئے واضح حکمت عملی یا منصوبہ بندی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز سینئر نے کہا کہ بہتر یہی ہو گا کہ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں حصہ نہ لے کیونکہ فیڈریشن اس وقت ورلڈ کپ 2016 کیلئے مضبوط ٹیم تیار کرنے کے منصوبے بنا رہی ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ہاکی فیڈریشن نے آئندہ ماہ ملائیشیا میں ہونے والے اذلان شاہ کپ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس کیلئے لاہور میں کیمپ بھی لگایا گیا ہے لیکن چیمپیئنز ٹرافی کیلئے نہ جانے کیوں اس حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024