• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اورکزئی: کان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 33 کان کن پھنس گئے

شائع March 13, 2016
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

کوہاٹ: اورکزئی ایجنسی میں گیس دھماکے سے کوئلے کی کان میں 33کان کن پھنس گئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ ریسکیو عملہ دھماکے کے نتیجے میں کان پر گرنے والا مٹی کا تودہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کوہاٹ سے 55 کلومیٹر شمال مغرب میں حادثے کے مقام پر ریسکیو عملہ اور قبائلی بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت مٹی ہٹانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ایک سرکاری افسر کے مطابق، کان کے دھانے پر پھنسے 18 کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے۔ تاہم، ان میں سے 8 کو تشویش ناک حالت کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

مقامی افراد کے مطابق،حادثے کے وقت کان میں 40 سے زائد لوگ موجود تھے۔

یہ خبر 16-3-13 کے ڈان اخبار سے لی گئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024