• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

'جوانی پھرنہیں آنی 2' سے قبل ہمایوں کی ایک اور فلم

شائع March 12, 2016
رومانیہ میں لی گئی ایک تصویر—۔فوٹو/ بشکریہ ندیم بیگ انسٹاگرام اکاؤنٹ
رومانیہ میں لی گئی ایک تصویر—۔فوٹو/ بشکریہ ندیم بیگ انسٹاگرام اکاؤنٹ

کامیڈی بلاک بسٹر 'جوانی پھر نہیں آنی' کی کامیابی کے بعد ہمایوں سعید اب اپنی ایک اور فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں.

ایک طرف جہاں 'جوانی پھر نہیں آنی' کا سیکوئل بنایا جائے گا، وہیں ہمایوں سعید ایک ایسی فلم بھی پروڈیوس کرنے جارہے ہیں، جس کی کہانی دو محبت کرنے والے افراد کے گرد گھومتی ہے.

یقینآ 'جوانی پھر نہیں آنی' کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کی ہدایات اور مشہور ڈرامے 'پیارے افضل' کے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کے قلم سے لکھے گئے اسکرپٹ کی صورت میں شائقین کو ایک معیاری رومانٹک فلم دیکھنے کو ملے گی.

ہمایوں سعید فلم میں ہیرو کا کردار ادا کریں گے، جبکہ نامور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ اور صبا حمید بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی.

ڈائریکٹر ندیم بیگ نے 'امیجز' سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی ہیروئن کی تلاش ابھی جاری ہے.

فلم کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا جاسکا تاہم یہ ضرور فائنل ہے کہ اس کے کچھ حصوں کی شوٹنگ رومانیہ میں ہوگی جبکہ بقیہ شوٹنگ پنجاب میں کی جائے گی.

ندیم بیگ نے مزید بتایا کہ فلم رواں سال ریلیز کی جائے گی.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024