• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مناسب نیند قبل از وقت بڑھاپے سے بچائے

شائع March 11, 2016
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی— کریٹیو کامنز فوٹو

نیند کی کمی کے نقصانات کے بارے میں تو اکثر افراد جانتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے بچ کر آپ جلد بڑھاپے کا شکار ہونے بھی بچ سکتے ہیں؟

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

یونیورسٹی ہاسپٹل کیس میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق مناسب نیند کے ذریعے جلد کو بڑھاپے اور دیگر نقصانات سے بچایا جاسکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نیند کے دوران ہمارا جسم جلدی خلیات کی مرمت کرتا ہے اور ایسے ہارمونز کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جو بڑھاپے کے اثرات سے بچاﺅ کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک رات کو بھی نیند پوری نہ ہونا جسمانی کشش اور صحت پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں درمیانی عمر کی خواتین پر کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا کہ جو کم نیند لینے کے عادی تھیں ان کی جلد قبل از وقت بڑھاپے کا شکار ہونا شروع ہوگئی تھی۔

ان خواتین کی جلد میں لکیریں، جھریاں، ناہمواری اور خم آنا شروع ہوگئے تھے جو کہ بڑھانے کی علامات ہوتی ہیں۔

محققین کے مطابق نیند کی کمی کے شکار افراد کے زخم میں سستی سے مندمل ہوتے ہیں جبکہ انہیں اپنی شخصیت کے حوالے سے اعتماد بھی نہیں ہوتا۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024